• قائد انقلاب اسلامی نو شگفتہ کلیوں کے درمیان (ویڈیو+تصاویر)

    قائد انقلاب اسلامی نو شگفتہ کلیوں کے درمیان (ویڈیو+تصاویر)

    Feb ۰۴, ۲۰۲۳ ۱۰:۳۶

    ماہ خدا، ماہ رجب المرجب کے مبارک ایام کے موقع پر قائد انقلاب اسلامی گزشتہ روز حال ہی میں مقام فرض و بندگی کو پہنچنے والی ننہی بچیوں کے درمیان پہنچے جہاں بچیوں نے اپنے قائد کی قیادت میں نماز مغربین ادا کی اور دو نمازوں کے درمیان قائد نے اپنی بیٹیوں سے خطاب فرماتے ہوئے انہیں توشۂ زندگی کے بطور شفقت و الفت سے لبریز اہم اور رہنما ہدایات سے نوازا۔

  • اسلام ایک سیاسی دین ہے! (ویڈیو)

    اسلام ایک سیاسی دین ہے! (ویڈیو)

    Feb ۰۳, ۲۰۲۳ ۱۴:۵۲

    قائد انقلاب اسلامی نے بانی انقلاب اسلامی کی خصوصیات پر گفتگو کرتے ہوئے دین سے سیاست کی جدائی کے غلط تصور پر خط بطلان کھیچنے اور دین و سیاست کے اٹوٹ بندھن کو باور کرانے کو انکی بارز خصوصیات قرار دیا، آپ فرماتے ہیں: (انقلاب اسلامی سے قبل) جن افراد کا دین سے کوئی سروکار نہیں تھا وہ تو اپنی جگہ، حتی دیندار لوگ، یہاں تک کہ بعض علمائے دین بھی یہ نہیں مانتے تھے کہ اسلام، سیاسی امور میں مداخلت کر سکتا ہے، حالانکہ ابتدا سے اسلام کا ظہور ہی سیاسی عزائم کے ساتھ ہوا تھا!

  • عشرۂ فجر کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی کی بانی انقلاب کے مزار پر حاضری

    عشرۂ فجر کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی کی بانی انقلاب کے مزار پر حاضری

    Jan ۳۱, ۲۰۲۳ ۰۹:۳۳

    رہبر انقلاب اسلامی نے عشرۂ فجر کی آمد کے موقع پر بانی انقلاب اسلامی امام خمینی (رہ) کے مزار پر پہنچ کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

  • رہبر انقلاب اسلامی نے ایرانی ٹیکنالوجی، پیداوار اور صنعت کی نمائش کا معائنہ کیا

    رہبر انقلاب اسلامی نے ایرانی ٹیکنالوجی، پیداوار اور صنعت کی نمائش کا معائنہ کیا

    Jan ۲۸, ۲۰۲۳ ۱۵:۵۰

    رہبر انقلاب اسلامی نے ہفتے کو ایران کی سائنسی اور صنعتی پیداوار اور صلاحیتوں کی نمائش کا معائنہ کیا۔

  • قرآن کریم کی بے حرمتی کی رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے مذمت

    قرآن کریم کی بے حرمتی کی رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے مذمت

    Jan ۲۶, ۲۰۲۳ ۱۹:۲۵

    سحر نیوز رپورٹ

  • ایران کی اعلیٰ مرجعیت کی اہانت کے خلاف نائیجیریا میں احتجاج (ویڈیو)

    ایران کی اعلیٰ مرجعیت کی اہانت کے خلاف نائیجیریا میں احتجاج (ویڈیو)

    Jan ۲۱, ۲۰۲۳ ۱۳:۲۶

    حال ہی میں فرانس کے بدنام زمانہ جریدے کی جانب سے ایران کی اعلیٰ مرجیعت اور دینی مقدسات کی توہین و اہانت کے خلاف نائیجیریا میں آیت اللہ زکزکی کے پیروکاروں نے احتجاج کے بطور بڑا اجتماع کیا اور فرانسیسی میگزین کی گستاخیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کے ساتھ ساتھ قائد انقلاب اسلامی کے ساتھ اپنی حمایت و یکجہتی کا اعلان کیا۔ اس سے قبل ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر اور ترکیہ میں بھی فرانسیسی میگزین کے خلاف احتجاج درج کیا جا چکا ہے۔

  • دشمن جس کے سارے اندازے غلط ہیں (ویڈیو)

    دشمن جس کے سارے اندازے غلط ہیں (ویڈیو)

    Jan ۲۰, ۲۰۲۳ ۱۳:۵۲

    گزشتہ دنوں یوم مادر کی مناسبت پر خواتین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی نے گزشتہ مہینوں کے دوران دشمن کی سازشوں کے تحت ایران میں رونما ہونے والے واقعات کے تناظر میں گفتگو کی اور فرمایا کہ دشمن ایران کے سلسلے میں غلط اندازوں کا شکار ہے۔ آپ نے فرمایا کہ ’’دشمن سوچ رہا تھا کہ ایرانی قوم، معاشی مشکلات کی وجہ سے -کہ جو موجود ہیں- تختہ پلٹنے اور ملک کو توڑنے کی دشمن کی سازش کا ساتھ دے گي، یہ ایک غلط اندازہ تھا‘‘۔

  • ماں کا مرتبہ قائد انقلاب اسلامی کی نگاہ میں (ویڈیو)

    ماں کا مرتبہ قائد انقلاب اسلامی کی نگاہ میں (ویڈیو)

    Jan ۱۹, ۲۰۲۳ ۱۳:۳۰

    ماں کی شان و منزلت اور اسکے مقام و مرتبے کے حوالے سے قائد انقلاب اسلامی کے ایک مختصر بیان پر مشتمل یہ ویڈیو ملاحظہ فرمائیے۔ ایران میں دختر رسول خدا، صدیقۂ کبریٰ حضرت فاطمہ زہرا علیہا سلام کے یوم ولادت کو ’’یوم مادر‘‘ کا عنوان دیا گیا ہے جو ہر سال بڑی شان و شوکت کے ساتھ منایا جاتا ہے۔