-
ایران کے اسٹریٹیجک آہنی پرندے فوج میں شامل (ویڈیو)
Apr ۲۰, ۲۰۲۳ ۱۱:۲۸آج ۲۰۰ اسٹریٹیجک آہنی پرندوں (ڈرونز) کو اسلامی جمہوریہ ایران کی آرمی کے ڈرون یونٹ میں شامل کر دیا گیا۔ اس موقع پر ایران کے وزیر دفاع محمد رضا آشتیانی بھی موجود تھے۔
-
ایران کی سلامتی کے خلاف اقدام تل ابیب اور حیفا کی تباہی کو رقم کرے گا: صدر ایران
Apr ۱۸, ۲۰۲۳ ۱۰:۰۷ايران کے دارالحكومت تہران سميت ملک بھر ميں آج يوم مسلح افواج کے موقع پر مسلح افواج كی شاندار پريڈ ہوئی اور قومی جوش و جذبے كے ساتھ اس دن کو منايا جا رہا ہے۔
-
سامراجی طاقتیں جہاں اپنے مفادات دیکھتی ہیں وہاں پس پردہ جنگیں بھڑکاتی ہیں: رہبر انقلاب اسلامی
Apr ۱۶, ۲۰۲۳ ۱۷:۱۳رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے دشمن سے پوری طرح ہوشیار رہنے کی ضرورت پرزور دیتے ہوئے فرمایا کہ اگر عقلانیت سے کام لیا جائے تو دشمن کے تخمینوں اور اندازوں کو درھم برھم کیا جاسکتا ہے۔
-
یوم قدس کی آمد پر ایرانی سمندر میں بھی ہلچل (ویڈیو+تصاویر)
Apr ۱۴, ۲۰۲۳ ۱۰:۲۳اس سال عالمی یوم القدس کی آمد پر خلیج فارس، بحیرۂ خزر اور بحیرۂ عمان میں فلسطین اور بیت المقدس کی حمایت میں اب تک کی سب سے بڑی بحری پریڈ انجام دی گئی ہے جس میں ایران کی مسلح افواج کے علاوہ مقامی لوگوں اور ماہیگیروں نے بھی اپنی کشتیوں اور بحری جہازوں کے ہمراہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
-
ایران کے سلسلے میں احمقانہ باتیں کرنے والوں کے لئے خصوصی ویڈیوز
Apr ۱۲, ۲۰۲۳ ۰۹:۱۶گزشتہ دنوں انواع و اقسام کے 1084 جدیدترین ہتھیاروں کی ایک بڑی کھیپ ایران کی بری فوج کے حوالے کر دی گئی جس کے بعد ایران کی مسلح افواج کی دفاعی توانائیاں دوچنداں ہو گئیں۔
-
مدافعان آسمان ولایت مشقیں، ایران نے پھر حیران کیا (ویڈیو)
Mar ۰۱, ۲۰۲۳ ۱۲:۳۸مدافعان آسمان ولایت 1401 فوجی مشقیں یا علی ابن ابی طالب (ع) کے رمزیہ نعرے کے ساتھ، شمال مغربی، مغربی، مشرقی، شمالی اور وسطی ایران کے وسیع علاقے میں منگل کی صبح شروع ہوئی ہیں جن کے دوران ایران نے ایک بار پھر اپنے زیر زمین بعض فوجی مراکز کی ایک جھلک دکھا کر دنیا کو حیران کر دیا۔
-
ایرانی میزائل اور ڈرون پروگرام سے پنٹاگون پریشان
Feb ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۳:۲۰صیہونی اخبار یروشلیم پوسٹ کے مطابق امریکی وزارت جنگ پنٹاگون نے ایرانی میزائل اور ڈرون پروگرام کو خلیج فارس میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے لئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔
-
مزید اسپید بوٹس سرحدی فورسز کے حوالے
Feb ۰۹, ۲۰۲۳ ۱۳:۳۵عشرۂ فجر کے مبارک ایام کی مناسبت سے ایران کے وزیر دفاع محمد رضا آشتیانی کی موجودگی میں مزید 70 اسپیڈ بوٹس ملک کی آبی سرحدوں کے محافظوں کے حوالے کر دی گئیں۔
-
ایرانی فضائیہ کا چونکا دینے والا انڈر گراؤنڈ ایئربیس (ویڈیو)
Feb ۰۸, ۲۰۲۳ ۰۹:۳۴ایران نے گزشتہ روز اپنی فضائیہ کے پہلے انڈر گراؤنڈ ایئر بیس ’’عقاب 44‘‘ کی رونمائی کی جس میں انواع و اقسام کے جنگی طیاروں کو آتے جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ پیر کے روز ایران کے چیف آف آرمی اسٹاف میجر جنرل باقری اور ایرانی فوج کے کمانڈر میجر جنرل موسوی نے اس ایئر بیس کا دورہ کیا۔
-
دشمن خوب جانتا ہے کہ ایران اس کے لئے تر نوالہ نہیں: میجر جنرل باقری
Feb ۰۸, ۲۰۲۳ ۱۳:۳۹ایران کی مسلح افواج کے چیف آف دی جنرل اسٹاف نے ایرانی فوج کی فضائیہ کی زیرزمین ایک فوجی اڈے کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ایران دشمن کے لئے تر نوالہ ثابت نہیں ہوگا اور ہم محفوظ فوجی چھاؤنیوں اوراڈوں کی تعمیر کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔