اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب مجید تخت روانچی نے اپنے مشن کی مدت کے اختتام پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوترش سے اپنی آخری ملاقات میں جوہری مذاکرات اور علاقائی مسائل پر گفتگو کی۔
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے مشرق وسطی کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کئے جانے اور غاصب صیہونی حکومت کے ایٹمی وار ہیڈز کی مخالفت میں تمام ملکوں کے ٹھوس موقف پر تاکید کی ہے۔
اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب مجید تخت روانچی نے شام کی خودمختاری اور سیاسی اقتدار اعلی نیز ارضی سالمیت کے مکمل احترام کے ساتھ اس کے خلاف عائد کی جانے والی سبھی پابندیاں ختم کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
ایران نے ایک بار پھدر کہا ہے کہ شام کے بحران کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔
اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے نے افغانستان، یمن، فلسطین اور شام میں انسانی ابتر صورتحال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے دو جانبہ روابط میں بعض ممالک کی جانب سے پابندیوں کو سیاسی حربے کے طور پر استعمال کرنے کی مذمت کی۔
مجید تخت روانچی نے کہا کہ غیر قانونی اقدامات اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہیں۔
اقوام متحدہ میں ایران کے مندوب نے اس ادارے کے سربراہ کے نام خط میں مدافع حرم شہید جنرل حسن صیاد خدائی کے قتل کی سخت مذمت کی ہے۔
اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں ایران اور گیارہ دیگر ملکوں کے تعاون سے منعقدہ عالمی جشن روز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے سفیر اور مستقل مندوب نے نوروز کو امن و دوستی اور اتحاد و یکجہتی کے پیغام کا حامل قرار دیا ۔
شام میں اسرائیل کے دہشتگردانہ اقدام کے نتیجے میں دوایرانی فوجی مشیر کی شہادت پر ایران نے بین الاقوامی برادری اور سکیورٹی کاؤنسل سے اسرائیل کی سخت الفاظ میں مذمت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایران کے مندوب نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ کو شام کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچانے کے بہانے کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا۔