اوکلاہوما کی یونیورسٹی پریڈ میں چالیس سے زائد افرد ہلاک اور زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i199723-اوکلاہوما_کی_یونیورسٹی_پریڈ_میں_چالیس_سے_زائد_افرد_ہلاک_اور_زخمی
امریکی ریاست اوکلاہوما کی یونیورسٹی پریڈ پر نشے میں دھت ایک خاتون نے گاڑی چڑھادی جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور چوالیس سے زیادہ زخمی ہوگئے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۲۵, ۲۰۱۵ ۰۶:۳۳ Asia/Tehran
  • اوکلاہوما کی یونیورسٹی پریڈ میں چالیس سے زائد افردا ہلاک اور زخمی
    اوکلاہوما کی یونیورسٹی پریڈ میں چالیس سے زائد افردا ہلاک اور زخمی

امریکی ریاست اوکلاہوما کی یونیورسٹی پریڈ پر نشے میں دھت ایک خاتون نے گاڑی چڑھادی جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور چوالیس سے زیادہ زخمی ہوگئے-

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست اوکلاہوما کی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ ہفتے کے روز امریکی شہراسٹل واٹر میں اوکلاہوما اسٹیٹ یونیورسٹی کی جانب سے "ہوم کمنگ پریڈ" منعقد کی جارہی تھی تبھی یونیورسٹی پریڈ پر ایک کار چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور چوالیس سے زائد زخمی ہوگئے ، بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے-

اسٹل واٹر شہر کے ایک پولیس عہدیدار کائل گیبس کے مطابق 25 سالہ مقامی خاتون نشے کی حالت میں پریڈ دیکھنے والوں کو کچلتی ہوئی آگے نکل گئی۔ خاتون ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے-