ایران کے میزائل تجربات کے بارے میں سلامتی کونسل کا اجلاس
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i216364-ایران_کے_میزائل_تجربات_کے_بارے_میں_سلامتی_کونسل_کا_اجلاس
ایران کے میزائل تجربات کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ایران کے خلاف کوئی بیان جاری کئے بغیر ختم ہو گیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۱۵, ۲۰۱۶ ۰۶:۱۷ Asia/Tehran
  • ایران کے میزائل تجربات کے بارے میں سلامتی کونسل کا اجلاس

ایران کے میزائل تجربات کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ایران کے خلاف کوئی بیان جاری کئے بغیر ختم ہو گیا۔

اس سے قبل اقوام متحدہ میں ایران کی جانب سے میزائل تجربات کا مسئلہ سلامتی کونسل میں پیش کئے جانے کی شدید مخالفت کی گئی اور اس طرح کے اقدام کو ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد کے لئے پیدا ہونے والے سازگار ماحول کے منافی قرار دیا گیا۔ ایران نے تاکید کے ساتھ اعلان کیا کہ میزائل تجربات کا مقصد، دفاعی صلاحیت میں اضافہ کرنا رہا ہے۔ دریں اثنا ایران کی وزارت خارجہ کے سیاسی و سلامتی کے امور کے ڈائریکٹر جنرل حمید بعیدی نژاد نے میزائل تجربات کے بارے میں سلامتی کونسل کے، بیان کے بغیر ختم ہونے والے اجلاس کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ سلامتی کونسل پر دباؤ ڈالنے میں صیہونی حکومت کی کوشش ناکام ہو گئی ہے اور جیساکہ توقع کی جا رہی تھی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کا، کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہے۔ حمید بعیدی نژاد نے کہا کہ سلامتی کونسل کی جانب سے کوئی پریس بیان تک جاری نہیں کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کی جانب سے کوئی بھی بیان جاری نہ کیا جانا، ایران اور اس عالمی ادارے کے درمیان اعتماد کی بحالی کے سلسلے میں ایک اور قدم شمار ہوتا ہے۔