لندن میں حکومتی پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i274272-لندن_میں_حکومتی_پالیسیوں_کے_خلاف_مظاہرہ
برطانوی شہریوں نے اقتصادی کفایت شعاری، نجکاری اور صحت عامہ کے بارے میں حکومتی پالیسیوں کے خلاف لندن میں مظاہرہ کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۰۵, ۲۰۱۷ ۱۱:۳۱ Asia/Tehran
  • لندن میں حکومتی پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ

برطانوی شہریوں نے اقتصادی کفایت شعاری، نجکاری اور صحت عامہ کے بارے میں حکومتی پالیسیوں کے خلاف لندن میں مظاہرہ کیا ہے۔

برطانوی شہریوں نے حکومتی پالیسیوں کے خلاف یہ احتجاجی مظاہرہ وزارت صحت کی عمارت کے سامنے سے شروع کیا اور پھر لندن کے مرکز میں واقع پارلیمنٹ اسکوائر تک مارچ کیا-

مظاہرین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم تھریسا مئے کی جانب سے اقتصادی کفایت شعاری، نجکاری اور صحت عامہ کے شعبوں میں اپنائی گئی پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے صحت عامہ کے نظام، این ایچ ایس کے سسٹم میں شدید مالی مشکلات پیدا ہو گئی ہیں-

مظاہرین نے مالی مشکلات کا بہانہ بنا کر صحت عامہ کے نظام کے بجٹ میں کمی اور متعدد طبی مراکز اور اسپتالوں کو بند کرنے کے حکومتی فیصلے کی مذمت کی- اس مظاہرے میں، جو سول سوسائٹی اور لیبر یونینوں کے ذریعے کیا گیا،  لوگوں میں ایسے پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے جس میں کہا گیا ہے کہ تھریسا مئے کی اقتصادی کفایت شعاری کی پالیسی کے خلاف شروع ہونے والی تحریک کی، زیادہ سے زیادہ حمایت کی جائے-

برطانیہ کی ریڈکراس کمیٹی نے بھی پچھلے دنوں اسپتالوں میں مریضوں کی صحیح اور بروقت دیکھ بھال  ہونے کی بنا پر متعدد مریضوں کے ہلاک ہو جانے کے بعد خبردار کیا تھا کہ برطانیہ کا صحت عامہ کا نظام این ایچ ایس، افرادی قوت کے بحران سے دوچار ہو گیا ہے-