فرانسسی میں صدارتی امیدوارں کے خلاف مظاہرے
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i274404-فرانسسی_میں_صدارتی_امیدوارں_کے_خلاف_مظاہرے
فرانسیسی شہریوں نے ملک کے نامزد صدارتی امیدواروں کی مالی بدعنوانیوں کے خلاف مظاہرے اور انہیں حاصل عدالتی تحفظ کی مذمت کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۰۶, ۲۰۱۷ ۱۱:۵۰ Asia/Tehran
  • فرانسسی میں صدارتی امیدوارں کے خلاف مظاہرے

فرانسیسی شہریوں نے ملک کے نامزد صدارتی امیدواروں کی مالی بدعنوانیوں کے خلاف مظاہرے اور انہیں حاصل عدالتی تحفظ کی مذمت کی ہے۔

ہزارون کی تعداد میں فرانسیسی شہری، پیرس کے ری پبلکن اسکوائر پر جمع ہوئے اور انہوں نے ری پبلکن پارٹی کی صدارتی امیدوار، فرانسوا فیون کی مالی بدعنوانیوں کے خلاف سخت احتجاج کیا۔

مظاہرین نے سیاسی جماعتوں کے اعلی عہدیداروں کی بدعنوانیوں اور انہیں حاصل عدالتی تحفظ کی مذمت میں نعرے بھی لگائے۔
اسی دوران فرانسوا فیون کے حامیوں نے ایفل ٹاور کے قریب واقع ٹروکادیرو اسکوائر پر ان کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔

یہ مظاہرہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب فرانسوا فیوں کے بہت سے اہم اور بااثر ساتھیوں نے ان سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔
فرانسوا فیون کے بعض قریبی ساتھیوں اور پارٹی عہدیداروں نے ان اپیل کی ہے کہ وہ انتخابات سے کنارہ کشی اختیار کرلیں تاکہ دائیں بازو کی جماعت کے کسی اور شخص کو امیدوار نامزد کیا جا سکے۔
افوپ انسٹی ٹیوٹ کے سروے کے مطابق اکہتر فی صد فرانسیسی شہریوں کا خیال ہے کہ فرانسوا فیون کو انتخابات سے کنارہ کشی اختیار کرلینا چاہیے۔
دوسری جانب ہزاروں لوگوں نے قومی محاذ کے نامزد صدارتی امیدوار مارین لوپن کے خلاف بھی مظاہرہ کیا۔ ایورن میں ہونے والے اس مظاہرے میں شریک لوگوں نے ماری لوپن کو فسطائی شخص قرار دیتے ہوئے، ان کے دورہ ایورن کی بھی شدید مخالفت کی۔
مارین لوپن پر یورپی پارلیمنٹ میں اپنی پارٹی کے لوگوں کو فرضی ملازمتیں دینے اور انہیں بھاری تنخواہیں دلوانے کا الزام ہے۔
ایسوس نامی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق فرانسیسی عوام میں حکمراں طبقے اور خاص طور سے سیاسی جماعتوں کے قائدین کے حوالے سے انتہائی بد اعتمادی پیدا ہو گئی ہے۔ مذکورہ انسٹی ٹیوٹ کے سروے کے مطابق، بیاسی فی صد فرانسیسی شہریوں کا خیال ہے کہ ملک کے زیادہ تر عہدیدار کرپٹ ہیں جبکہ اناسی فی صد کا خیال ہے کہ ملک بھر کے سیاسی رہنما اپنے ذاتی مفادات کے لیے کام کرتے ہیں۔