یورپی پارلیمنٹ میں برطانیہ سے علیدگی کے معاملہ کا جائزہ
یورپی کمیشن کے سربراہ جان کلاڈ یونکر نے کہا ہے کہ یورپی پارلیمنٹ میں یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کے معاہدے کا پوری گہرائی کے ساتھ جائزہ لیا جائے گا۔
بریسلز میں یورپی پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جان کلاڈ یونکر نے کہا کہ یہ یورپی پارلیمنٹ کی ذمہ داری ہے کہ برطانیہ کی علیحدگی کے معاہدے کا بغور جائزہ لینے کے بعد اس کی حتمی منظوری دے۔
انہوں نے کہا کہ یورپی پارلیمنٹ کے ارکان کے غور و خوص کے بغیر، یورپی یونین سے علیحدگی کا کوئی بھی عمل انجام نہیں پاسکتا۔
یورپی کمیشن کے سربراہ نے رکن ملکوں پر زور دیا کہ وہ باہمی یکجتہی اوراتحاد کو محفوظ رکھیں۔
ادھر برطانیہ کے وزیر خزانہ فلپ ھیمنڈ نے کہا ہے کہ یورپی یونین سے علیحدگی کے باوجود ان کا ملک اس یونین کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔
قابل ذکر ہے کہ یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کا عمل انتیس اپریل سے باضابطہ طور پر شروع ہوگیا ہے۔