فرانس میں اقتصادی اصلاحات کے خلاف مظاہرہ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i299315-فرانس_میں_اقتصادی_اصلاحات_کے_خلاف_مظاہرہ
ہزاروں فرانسیسی شہریوں نے ٹیکسوں میں اضافے اور حکومت کی اقتصادی اصلاحات کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۲۹, ۲۰۱۷ ۱۰:۴۰ Asia/Tehran
  • فرانس میں اقتصادی اصلاحات کے خلاف مظاہرہ

ہزاروں فرانسیسی شہریوں نے ٹیکسوں میں اضافے اور حکومت کی اقتصادی اصلاحات کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔

صدر عمانوئیل مکیرون کی اقتصادی اصلاحات کے مطابق پینشن حاصل کرنے والے اسّی لاکھ کے قریب ملازمین کو آئندہ  سال سے عام شہریوں کے مقابلے میں بیمے کی مدد میں زیادہ رقم ادا کرنا پڑے گی۔اقتصادی اصلاحات کے خلاف مظاہروں کی اپیل کرنے والی نو لیبر یونینوں کا کہنا ہے کہ اس کے نتیجے میں پینشن حاصل کرنے والے طبقے کی آمدنی میں سالانہ سیکڑوں یورو کی کمی واقع ہوجائے گی۔جمعرات کے روز فرانس کے بائیس علاقوں کے میئروں نے بھی مظاہرے کرکے صدر کی اقتصادی اصلاحات کی مخالفت کا اعلان کیا تھا۔پینشنر کے مظاہروں سے پہلے بھی صدر عمانوئیل میکرون کی اقتصادی اصلاحات کے خلاف تین بڑے مظاہرے ہوچکے ہیں۔