تنزانیہ میں کشتی ڈوبنے سے 40 سے زائد افراد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i335337-تنزانیہ_میں_کشتی_ڈوبنے_سے_40_سے_زائد_افراد_ہلاک
افریقی ملک تنزانیہ میں کشتی ڈوبنے سے 40 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے جبکہ سیکڑوں لاپتا مسافروں کی تلاش جاری ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۲۱, ۲۰۱۸ ۰۵:۱۵ Asia/Tehran
  •  تنزانیہ میں کشتی ڈوبنے سے 40 سے زائد افراد ہلاک

افریقی ملک تنزانیہ میں کشتی ڈوبنے سے 40 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے جبکہ سیکڑوں لاپتا مسافروں کی تلاش جاری ہے۔

کشتی ڈوبنے کا واقعہ تنزانیہ کی وکٹوریہ جھیل میں پیش آیا، کشتی میں 400 سے زائد مسافر سوار تھے، 100 سے زائد مسافروں کو بچا لیا گیا ہے جبکہ لاپتا افراد کی تلاش اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔