خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک کے خلاف لندن میں احتجاج
Jan ۲۰, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۲ Asia/Tehran
خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک اور تشدد کے خاتمے کے لئے برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں خواتین کی جانب سے ایک بڑی ریلی نکالی گئی۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق لندن میں خواتین مارچ کے تحت نکالی جانے والی ریلی میں شریک خواتین نے بے انصافی ختم کرو جیسے نعرے لگاکر خواتین کے مساوی حقوق پرتاکید کی -ریلی میں شریک خواتین نے احتجاجی پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر خواتین کے ساتھ برتے جانے والے امتیازی سلوک کی مخالفت کے علاوہ ماحولیات اور تارکین وطن کے حقوق سے متعلق تشویش کے بارے میں نعرے لکھے ہوئے تھے۔ خبروں میں کہا گیا ہے کہ مظاہرین نے بی بی سی کی عمارت کے سامنے اجتماع کرنے کے بعد لندن کے مرکز میں واقع ٹریفالگر اسکوائر کی جانب مارچ کیا - اجتماع کے شرکا سے انسانی حقوق اور خواتین کے حقوق کے لئے کام کرنے والی شخصیات نے خطاب کیا -
ٹیگس