لندن میں بریگزیٹ کے مخالفین کا بڑا مظاہرہ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i356545-لندن_میں_بریگزیٹ_کے_مخالفین_کا_بڑا_مظاہرہ
یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کے مخالفین نے پارلیمنٹ کے ہنگامی اجلاس کے موقع پر لندن میں مظاہرہ کیا ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۱۹, ۲۰۱۹ ۱۴:۵۷ Asia/Tehran
  • لندن میں بریگزیٹ کے مخالفین کا بڑا مظاہرہ

یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کے مخالفین نے پارلیمنٹ کے ہنگامی اجلاس کے موقع پر لندن میں مظاہرہ کیا ہے

بریگزیٹ کے مخالف ہزاروں افراد نے لندن کی سڑکوں پر نکل کر یورپی یونین سے  برطانیہ کی علیحدگی کی مخالفت کا اعلان کیا - مظاہرین اپنے ہاتھوں میں پلی کارڈ اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے جن پر برطانوی وزیراعظم جانسن کے خلاف نعرے درج تھے - مظاہرین کا کہنا تھا کہ برطانیہ کو یورپی یونین سے نہیں نکلنا چاہئے اور اس کے لئے دوبارہ ریفرنڈم کرایا جائے - برطانوی پارلیمنٹ آج وزیراعظم جانسن کے نئے سمجھوتے کے بارے میں ووٹنگ کرنے والی  ہے اس سے پہلے یورپی کمیشن کے چیئرمین یانکر اور برطانوی وزیراعظم جانسن نے کہا تھا کابریگزیٹ کے بارے میں دونوں فریقوں کے درمیان سمجھوتہ ہوگیا ہے -