پریگزٹ پروسیس پر یورپی کونسل کا اظہار برھمی
Oct ۲۲, ۲۰۱۹ ۱۷:۵۴ Asia/Tehran
یورپی کونسل نے بریگزٹ معاہدے کی موجودہ صورتحال اور اس پر عملدرآمد میں تاخیر کو وقت تلف کرنے کے مترادف قرار دیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں یورپی کونسل کے سربراہ جان کلوڈ نے برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کے معاہدے بریگزٹ کو وقت اور توانائیوں کو ضیاع قرادیتے ہوئے کہا کہ اس صورتحال نے انہیں ہلکان کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عہدے کی زیادہ تر مدت بریگزٹ پر صرف کرنا پڑی ہے جس کے نتیجے میں بری طرح تھک چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس جتنی طاقت تھی وہ ہم نے برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان بریگزٹ معاہدے کو سرانجام تک پہنچانے پر صرف کردی ہے۔جان کلوڈ ینکر کا کہنا تھا کہ بریگزٹ کو پہلے برطانوی پارلیمنٹ کی منظوری درکار ہے تب کہیں جاکے یورپی یونین اپنے موقف کا اعلان کرے گی۔