یونان: اپوزیشن رہنما کابینہ کی تشکیل پر مامور
https://urdu.sahartv.ir/news/یورپ-i196770-یونان_اپوزیشن_رہنما_کابینہ_کی_تشکیل_پر_مامور_
یونان کے صدر نے حزب اختلاف کے سربراہ ونگیلیس مئیمراکس کو کابینہ کی تشکیل پر مامور کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۱, ۲۰۱۵ ۱۶:۴۹ Asia/Tehran
  • یونان: اپوزیشن رہنما کابینہ کی تشکیل پر مامور

یونان کے صدر نے حزب اختلاف کے سربراہ ونگیلیس مئیمراکس کو کابینہ کی تشکیل پر مامور کیا ہے۔

ایلنا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یونان کے صدر پروئیوپس پولوپولوس نے حزب اختلاف کی جماعت "نئی جمہوریت" کے سربراہ ونگیلیس مئیمراکس کو حکومت تشکیل دینے پر مامور کیا ہے۔ واضح رہے کہ یونان کے وزیر اعظم الیکسس سپراس نے جمعرات کے دن اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا اور قبل از وقت انتخابات کے انعقاد کا اعلان کیا تھا۔ یونان کے آئین کے مطابق کابینہ کے استعفیٰ کے بعد اور نئے انتخابات کرائے جانے تک عدالت عظمی کا سربراہ عبوری حکومت کا سربراہ ہوتا ہے۔ تاہم پارلیمانی انتخابات کے اعلان سے پہلے صدر دوسری جماعتوں کے رہنماؤں میں سے کسی ایک کو حکومت تشکیل دینے کی دعوت دے سکتا ہے۔ اس حکومت کو پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنا ہو گا-