تلاش
-
May ۲۸, ۲۰۲۱
صیہونی حکومت کے جنگی جرائم کے خلاف اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کی جانب سے تحقیقات کی قرارداد کی منظوری کو صیہونی وزیر اعظم نے شرمناک قرار دیتے ہوئے دعوی کیا کہ غزہ پٹی پر حملہ اور فلسطینی بچوں اور خواتین کا قتل عام قانونی تھا۔
-
May ۲۸, ۲۰۲۱
کئی برسوں سے مکمل طور پر صیہونیوں کے محاصرے میں در آئے غزہ کی استقامتی تنظیموں نے صیہونی دشمن سے مقابلہ آرائی کے لئے خود کو پہلے کے مقابلے میں کافی مضبوط بنا لیا ہے۔ اس وقت فلسطینی تنظیموں کے پاس مختلف طرح کے راکٹ، میزائل اور عسکری مقاصد کے لئے استعمال ہونے والے ڈرون طیارے موجود ہیں جس میں ایک بمبار ڈرون شہاب بھی ہے۔ غاصب صیہونی دشمن کے بالمقابل فلسطین بالخصوص غزہ کو مسلح کرنے میں ایران کی قدس فورس اور شہیدِ راہ قدس، جنرل قاسم سلیمانی کا بڑا اہم کردار رہا ہے جسے فلسطینی کبھی نہیں بھولیں گے۔
-
May ۲۸, ۲۰۲۱
ایک فلسطینی ہیکر نے صیہونی حکومت کے ایک چینل کو ہیک کر کے اُس پر جاری لائیو پروگرام کے دوران اسکرین پر ’ فلسطین، قدس عاصمۃ فلسطن الابدیۃ‘ یعنی قدس ہمیشہ کے لئے فلسطین کی راجدھانی ہے‘ کی عبارت چلا دی۔ یہ واقعہ چند روز قبل پیش آیا۔
-
May ۲۷, ۲۰۲۱
خلق محاذ برای آزادی فلسطین نے صیہونی حکومت کے خلاف مقبوضہ علاقوں میں انتفاضہ شدید کرنے کی اپیل کی ہے۔
-
May ۲۷, ۲۰۲۱
غزہ میں رہائش پذیر فلسطین کی استقامتی تنظیم کے سینیئر رہنما یحییٰ السنوار کو صیہونی دہشتگرد ٹولے نے یہ دھمکی دی تھی کہ انہیں موقع ملتے ہی قتل کر دیا جائے گا، جس کے بعد یحییٰ السنوار نے صیہونی وزیر جنگ کو چیلنج کیا اور کہا کہ تمہیں میں ایک گھنٹے کا وقت دیتا ہوں اور میں پیدل اپنے گھر جاؤں گا، اس دوران اگر تمہاری ہمت ہو تو اپنا کام کر دکھاؤ، کیوں کہ مجھے پسند نہیں کہ میں دل کا دورہ پڑنے یا کورونا میں مبتلا ہوکے مروں، میں خود چاہتا ہوں کہ صیہونی دشمن کے حملے کا نشانہ بن کر جام شہادت نوش کروں۔
-
صیہونی حکام پر مقدمہ جلایا جائے، سلامتی کونسل کا فلسطین کے معاملے میں مایوس کن کردار رہا: سفیر ایران
May ۲۶, ۲۰۲۱اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت نے غزہ پر اپنی حالیہ جارحیت میں بین الاقوامی جرائم کا ارتکاب کیا ہے اور اس غاصب حکومت پر عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ چلایا جانا چاہئے۔
-
May ۲۶, ۲۰۲۱
حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر عام ہوئی ہےجس میں لبنان کی استقامتی تنظیم حزب اللہ کی اسپیشل فورس کو رزمی مشقیں کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس کا مقصد سوائے اسرائیل کی نابودی کے اور کچھ نہیں ہے۔
-
May ۲۵, ۲۰۲۱
صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نے امریکی وزیر خارجہ اینٹی بلینکن کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ امید ہے کہ امریکا، ایران کے ایٹمی معاہدے میں واپس نہیں آئے گا۔
-
May ۲۵, ۲۰۲۱
فلسطین کے قومی و اسلامی گروہوں نے رام اللہ میں فلسطین کے پرچم تلے عوامی و استقامتی سرگرمیوں کا دائرہ وسیع کرنے پر زور دیا ہے جبکہ صیہونی فوجیوں نے ایک اور نوجوان فلسطینی کو گولی مار کر شہید کردیا ہے۔
-
May ۲۴, ۲۰۲۱
ایرانی عدلیہ کے سربراہ سید ابراہیم رئیسی نے غاصب صیہونی حکومت پر عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ چلانے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے
-
May ۲۴, ۲۰۲۱
انتہا پسند صیہونیوں نے اسرائیلی فوجیوں کی پشتپناہی میں ایک بار پھر مقبوضہ بیت المقدس میں واقع شیخ جراح محلے اور مسجدالاقصی پر حملہ کیا ہے جس کے بعد فلسطین کے استقامتی گروہوں نے صیہونی حکام کو سخت خبردار کیا ہے۔
-
May ۲۴, ۲۰۲۱
دمدمی مزاج صیہونی دہشتگردوں کی بدمعاشیوں کی کوئی انتہا نہیں۔ نفرت و کینہ، نسل پرستی اور حیوانیت جیسے عناصر اس حد انکے نحس وجود میں رچ بس چکے ہیں کہ وہ چلتے پھرتے بھی اپنی حرکتوں پر قابو نہیں رکھ پاتے اور کوئی نہ کوئی ایسی شیطنت کر ڈالتے ہیں جس سے انکی بہیمانہ جبلت آشکار ہو جائے۔
-
May ۲۲, ۲۰۲۱
فلسطینی صحافیوں کی تنظیم پی جے ایس نے اسرائیل جارحیت میں صحافیوں پر حملے کے معاملے کو عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کا اعلان کیا ہے۔
-
May ۲۲, ۲۰۲۱
غزہ اور غاصب صیہونی حکومت کے مابین جنگ بندی کے نفاذ کے بعد اب فلسطین کے مقامی ذرائع نے صیہونی دہشتگردی کے باعث غزہ کو پہنچنے والے نقصانات کی ایک رپورٹ جاری کی ہے۔
-
May ۲۲, ۲۰۲۱
شکست خوردہ صیہونی دہشتگردوں اور غزہ کے فاتح جوانوں کے مابین جنگ بندی کا معاہدہ ہو جانے کے بعد گزشتہ روز دسیوں ہزار فلسطینی مقبوضہ فلسطین کے بیت المقدس شہر میں واقع مسجد الاقصیٰ میں اکٹھا ہوئے۔ اس موقع کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فتحیابی کے بعد جوش و ولولے سے لبریز فلسطینیوں کے مسجد الاقصیٰ میں داخلے کے موقع پر وہاں موجود صیہونی دہشتگردوں کو خاصی خفت اٹھانی پڑی جو انکے چہروں سے بخوبی عیاں تھی اور فلسطینی بصدائے بلند تکبیر کہتے ہوئے مسجد الاقصیٰ میں داخل ہوگئے۔
-
May ۲۱, ۲۰۲۱
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ کا حماس کے سربراہ کو ٹیلی فون، فلسطینی استقامت کی عظیم فتح کے بارے میں گفتگو۔
-
May ۲۱, ۲۰۲۱
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوترش نے فلسطینیوں اور صیہونیوں کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم کیا ہے -
-
May ۲۱, ۲۰۲۱
غزہ پر گیارہ دنوں کی وحشیانہ جارحیت کے بعد صیہونی حکومت نے گھٹنے ٹیکتے ہوئے جنگ بندی کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد فلسطین کے مخۃلف علاقوں میں جشن کا ماحول ہے ۔