تلاش
-
May ۲۰, ۲۰۲۱
فلسطینی گروہوں نے کہا ہے کہ جب تک صیہونیوں کے وحشیانہ حملے اور مسجد الاقصی اور بیت المقدس میں اسرائیلی مظالم بند نہیں ہوجاتے اس وقت تک استقامت جاری رہے گی -
-
May ۲۰, ۲۰۲۱
غزہ میں صیہونی دہشتگردی کے آخری سلسلے کو شروع ہوئے گیارہ دن گزر چکے ہیں۔ اس دوران اب تک کم از کم ۲۲۵ فلسطینی شہید اور ۱۶۰۰ سے زائد زخمی ہوئے ہیں جن میں سو سے زائد خواتین اور بچے شامل ہیں۔ طفل کشی کے لئے دنیا میں معروف صیہونی دہشتگرد ٹولے کا سرغنہ بدستور فلسطینیوں کے خون کی ہولی کھیلنے پر مُصر ہے۔ اندرونی طور پر خود ساختہ صیہونی ریاست میں بے شمار مشکلات سے روبرو نتنیاہو نے اپنی لڑکھڑاتی کرسی کو مضبوط بنانے کے لئے سب سے آسان مگر ہولناک طریقہ چنا ہے اور وہ ہے مسلمانان فلسطین کا قتل عام!!
-
May ۲۰, ۲۰۲۱
خودساختہ اسرائیلی ریاست کے وزیراعظم کی صدارت میں ہونے والے کابینہ کے ہنگامی اجلاس کو حیفا پر راکٹ باری کے سبب ملتوی کردیا گیا۔
-
May ۲۰, ۲۰۲۱
امریکی حمایت یافتہ صیہونی حکومت کے وزیراعظم نے ایک مرتبہ پھر غزہ پر دوبارہ قبضہ کرنے کے اپنے عزائم کا اعلان کیا ہے۔
-
May ۱۹, ۲۰۲۱
غاصب صیہونی حکومت نے مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف ظلم و جارحیت اور بربریت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایک بار پھر غزہ کے مختلف علاقوں پر بمباری اور گولہ باری کی ہے۔
-
May ۱۹, ۲۰۲۱
گزشہ قریب دس روز سے فلسطینی خطے غزہ پر شب و روز کی بنیاد پر صیہونی دہشتگردوں کی وحشیانہ بمباری جاری ہے۔ کبھی رات کے سناٹے میں آسمان و زمین سے برسنے والے بموں کے دھماکے خواتین اور بچوں کے دل لرزا دیتے ہیں تو کبھی وقت صبح چڑیوں کی چہچہاہٹ کے دوران دھماکوں کی سماع خراش آوازیں لطافت صبح کا خون کر دیتی ہیں تو کبھی گونجتی اذانوں کے دوران صیہونی دہشتگرد بمباری کر کے حضرتِ رب الرباب کے ساتھ اعلان جنگ کرتے نظر آتے ہیں۔ لیکن شاید انہیں خبر نہیں کہ أ لیس الصبح بقریب؛ صبح عدل نمودار ہونے والی ہے۔
-
May ۱۹, ۲۰۲۱
ان دنوں مقبوضہ فلسطین کے بہت سے مکانات سنسان اور وہاں بنی پناہ گاہیں آباد ہو چکی ہیں۔ گھروں اور بازاروں میں چہل پہل کم اور پناہگاہوں میں رفت و آمد زیادہ ہو گئی ہے۔ صیہونی دہشتگردی کا شکار فلسیطنیوں کے جوابی حملوں کے خوف سے صیہونی شہری اپنی جان بچانے کے لئے شب روز زیر زمین بنی پناہگاہوں میں گزارنے پر مجبور ہیں اور روز بروز ان کے درمیان خوف و ہراس بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ خوف و ہراس اور عدم تحفط کا احساس خود ساختہ صیہونی ریاست کے عنقریب زوال میں بڑا مؤثر کردار ادا کر سکتا ہے۔
-
May ۱۹, ۲۰۲۱
فلسطینی استقامتی محاذ نے صیہونی فضائیہ کے 6 اڈوں پر حیران کن راکٹ اور میزائیل حملے کئے۔
-
May ۱۸, ۲۰۲۱
فلسطینی تحریک کا صیہونی فوجی کمانڈر کے نام ویڈیو پیغام، ہمارا اگلا ٹارگٹ تمھارا گھر ہے۔
-
May ۱۸, ۲۰۲۱
تہران یونیورسٹی کے طلبہ نے غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا-
-
فلسطین میں صیہونی جرائم کی مذمت اور فلسطینی کاز کی حمایت کے تناظر میں پاکستانی وزیر خارجہ ترکی پہنچے
May ۱۸, ۲۰۲۱پاکستان کے وزیرخارجہ نے صیہونی جرائم کی مذمت کے لئے عالمی برادری میں یکجہتی پیدا کرنے کے لئے اسلام آباد کی کوششیں جاری رکھتے ہوئے ، ترکی کا دورہ کیا ہے-
-
May ۱۸, ۲۰۲۱
ایک طرف طفل کش صیہونی جلاد شب و روز فلسطینی مظلوموں اور بالخصوص خواتین اور بچوں کے قتل عام میں مصروف ہے اور دوسری طرف حسب معمول عرب ممالک کی ڈرامائی خاموشی نے عالم اسلام کے کلیجے کو شدید کرب میں مبتلا کر رکھا ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ اطلاعات یہ بھی ہیں کہ خلیج فارس کے بعض عرب ممالک بجائے اس کے کہ صیہونی دہشتگردوں کو لگام دینے کے لئے کوئی قدم اٹھائیں یا اسکی مذمت کریں، فلسطینی فریق کو بڑے مالی و امدادی پیکج کی لالچ دے کر اُسے جنگ بندی پر رضامند کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
-
May ۱۸, ۲۰۲۱
صیہونی دہشتگردی کے خلاف مظاہرہ دنیا میں روز کا معمول بنتا جا رہا ہے۔ آج بھی ایران، لبنان، شام، ارجینٹائنا، امریکہ سمیت مختلف ممالک میں صیہونی دہشتگردی اور فلسطینیوں کے قتل عام کے خلاف زبردست مظاہرے ہوئے جن میں عالمی اداروں اور بین الاقوامی تنظیموں سے فوری طور پر صیہونی دہشتگردی کو لگام دئے جانے کا مطالبہ کیا گیا۔
-
May ۱۸, ۲۰۲۱
ایران کے مقدس اور علمی شہر قم کے حوزۂ علمیہ کے طلاب نے فلسطین میں جاری صیہونی دہشتگردی کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے صیہونی و امریکی جارحیت کو فوری طور پر لگام دئے جانے کا مطالبہ کیا۔ خیال رہے کہ جہاں ان دنوں دنیا کے دسیوں ممالک میں صیہونی دہشتگردی کی مذمت اور فلسطین کی حمایت میں مظاہرے جاری ہیں وہیں ایران کے مختلف شہروں اور قریوں میں بھی عوام فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ کرتے ہوئے صیہونی و امریکی خباثتوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔