-
آرمینیا، مخالفین نے وزیر اعظم دفتر اور پارلیمنٹ پر دھاوا بول دیا
Nov ۱۰, ۲۰۲۰ ۱۲:۲۵آذربائیجان کے ساتھ ہونے والی جنگ بندی سے ناراض آرمینیا کے عوام نے وزیر اعظم نیکول پاشینیان کے دفتر اور ملک کی پارلیمنٹ پر دھاوا بول کر اسے اپنے قبضے میں لے لیا۔ یاد رہے کہ آرمینیا نے گزشتہ شب روس اور آذربائیجان کے ساتھ جنگ بندی معاہدے پر اتفاق ہو جانے کی خبر دی تھی۔
-
شیخ زکزکی کی حمایت میں نائجیریا کے عوام کا مظاہرہ
Nov ۱۰, ۲۰۲۰ ۱۷:۱۲نائیجیریا کے عوام نے دارالحکومت ابوجا میں اسلامی تحریک کے رہنما کی حمایت میں مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزکی کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
-
امریکی دہشتگردوں کی موجودگی کے خلاف عراقی عوام کا مظاہرہ
Nov ۰۸, ۲۰۲۰ ۱۸:۰۰سیکڑوں کی تعداد میں عراقی عوام نے دارالحکومت بغداد کے التحریر اسکوائر پر جمع ہو کے اپنے ملک میں امریکی دہشت گرد فوجیوں کی موجودگی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
-
امریکہ میں ٹرمپ مخالفین کے مظاہرے
Nov ۰۷, ۲۰۲۰ ۱۲:۰۱امریکہ میں ٹرمپ مخالفین کے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور حالات کو دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ یہ سلسلہ حال فی الحال میں تھمنے والا نہیں ہے۔
-
شہری جنگ کا منظر پیش کرتی امریکی سڑکیں
Nov ۰۷, ۲۰۲۰ ۱۰:۰۸امریکہ میں صدارتی انتخابات کے بعد مظاہروں اور اعتراضات کا سلسلہ جاری ہے۔ سیاٹل سمیت امریکہ کے مختلف شہروں میں ٹرمپ حکومت کے خلاف مظاہرہ کر رہے لوگوں پر پولیس نے دھاوا بولا اور آنسو گیس کے گولے اور صوتی بموں کا استعمال کیا۔ متعدد مظاہرین گرفتار بھی کر لئے گئے۔
-
امریکہ میں صدارتی انتخابات کا تنازعہ شدت اختیار کرگیا
Nov ۰۶, ۲۰۲۰ ۱۷:۱۸امریکہ میں دو ہزار بیس کے صدارتی امیدواروں کے درمیان جیت کا تنازعہ شدت اختیار کرگیا ہے اور صدر ٹرمپ نے اپنے مخالفین پر ووٹ چوری کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
-
دلٹوں اور خواتین کے خلاف مظالم کی مذمت
Nov ۰۶, ۲۰۲۰ ۱۰:۴۰سحر نیوزرپورٹ
-
امریکہ میں انتخابات کے بعد مظاہروں، جھڑپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری
Nov ۰۵, ۲۰۲۰ ۱۲:۳۰امریکہ میں انتخابات کے بعد جوبائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی زور آزمائی جاری ہے۔ ملک کے مختلف شہروں میں دونوں امیدواروں کے حامیوں کے مابین ٹکراؤ ہونے کی خبر ہے۔ جبکہ ملک میں جاری عدم مساوات، نسل پرستی اور پولیس کے تشدد کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ بھی بدستور جاری ہے۔ مظاہروں کے دوران فریقین میں خوب جھڑپیں بھی ہوئی ہیں جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے مظاہرین کو قابو میں کرنے کے لئے آنسو گیس کا استعمال کیا اور دسیوں افراد کو گرفتار کر لیا۔
-
تم انقلاب کو نہیں روک سکتے، امریکی مظاہرین کا نعرہ: ویڈیو
Nov ۰۵, ۲۰۲۰ ۱۱:۲۴امریکہ کے مختلف شہروں منجملہ واشنگٹن اور نیویارک میں حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ شب بھی ہزاروں امریکیوں نے نیویارک شہر کی سڑکوں پر نکل کر تشدد، عدم مساوات اور نسل پرستی پر مبنی حکومت کی پالیسیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ مظاہرین نعرہ لگا رہے تھے کہ ’’تم انقلاب کو نہیں روک سکتے‘‘۔ پولیس نے بعض پُر امن مظاہرین کو گرفتار بھی کر لیا۔
-
ووٹوں کی گنتی بند کرانے کے لئے ٹرمپ کے حامیوں کا اجتماع
Nov ۰۵, ۲۰۲۰ ۱۶:۳۶امریکہ میں صدارتی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے لیکن جوبائیڈن کی کامیابی کے امکانات بڑھ جانے کے ساتھ ہی پر تشدد مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا اور ٹرمپ کی انتخابی کمیٹی نے عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔