امریکا: کانگریس میں وزیر جنگ کے مؤاخذے کی قرارداد پیش
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i458776-امریکا_کانگریس_میں_وزیر_جنگ_کے_مؤاخذے_کی_قرارداد_پیش
امریکی کانگریس میں وزیر جنگ پیٹ ہيگسیتھ کے مؤاخذے کی قرار پیش کردی گئی ہے اور صدر ٹرمپ نے اراکین کانگریس سے اپنے وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کی حمایت کی اپیل کی ہے۔
(last modified 2026-11-10T12:41:52+00:00 )
Nov ۱۰, ۲۰۲۶ ۱۶:۱۱ Asia/Tehran
  • امریکا: کانگریس میں وزیر جنگ کے مؤاخذے کی قرارداد پیش

امریکی کانگریس میں وزیر جنگ پیٹ ہيگسیتھ کے مؤاخذے کی قرار پیش کردی گئی ہے اور صدر ٹرمپ نے اراکین کانگریس سے اپنے وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کی حمایت کی اپیل کی ہے۔

سحرنیوز/دنیا: نیویارک سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق امریکی کانگریس میں وزیر جنگ پیٹ ہيگسیتھ کے مؤاخذے کی قرارداد پیش کردیئے جانے کے بعد، ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر اس سلسلے میں ایک پیغام جاری کیا ہے۔  

امریکی کانگریس میں پیٹ ہیگسیتھ کے مؤاخذے کی قرار داد ریپبلیکن رکن، تھامس میسی نے پیش کی ہے۔

تھامس میسی (Thomas Massie) نے پیر کو کانگریس میں قرار داد پیش کرکے، ایران کے خلاف جنگ اور یمن نیز وینیزویلا پر امریکی حملے میں وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کے کردار کے پیش نظر اس کے مؤاخذے اور برطرفی کا مطالبہ کیا ہے۔

ریپبلیکن رکن کانگریس تھامس میسی نے وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کے مؤاخذے کی قرار داد ایسی حالت میں پیش کی ہے کہ وسط مدتی انتخابات میں ریپبلیکن پارٹی کی شکست کو ایران کے خلاف امریکی جنگ کا نتیجہ قرار دیا جارہا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر تھامس میسی کو شکست خوردہ قرار دیتے ہوئے، اراکین کانگریس سے اپیل کی ہے کہ وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ کی حمایت کریں۔  

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel