-
شہادت پسندانہ کارروائی کے بعد تل ابیت میں افراتفری۔ ویڈیو
Apr ۰۸, ۲۰۲۲ ۱۳:۳۹گزشتہ شب صیہونی دہشتگردی سے تنگ آئے ایک فلسطینی نوجوان نے خودساختہ صیہونی حکومت کے مرکز تل ابیب میں ایک نائٹ کلب کے اندر شہادت پسندانہ کارروائی کی جس میں کم از کم دو صیہونی قابض ہلاک اور سولہ زخمی ہو گئے۔ اس آپریشن کے بعد صیہونی قابضوں میں خوف ہراس کی لہر دوڑ گئی اور پورے علاقے میں افراتفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔ اطلاعات کے مطابق شہادت پسندانہ کارروائی انجام دینے والا فلسطینی نوجوان بعد میں صیہونی پولیس کی گولیوں کا نشانہ بن کر شہید ہو گیا۔
-
خوش نصیب لوگ۔ پوسٹر
Apr ۰۸, ۲۰۲۲ ۰۵:۳۰روز قیامت جب تمام بندگان خدا کو یکجا اکٹھا کیا جائے گا تو بندے دو حصوں میں تقسیم ہوں گے، کچھ خوش نصیب اور کچھ بد نصیب۔ کچھ ہوں گے کہ جو بھوک و پیاس کی شدت سے تڑپ رہے ہوں گے اور کچھ ہوں گے جن کے لئے خدائے ذو الجلال کی جانب سے اسباب ضیافت فراہم ہوں گے۔ پیغمبر رحمت (ص) فرماتے ہیں کہ روز قیامت ضیافت الٰہی سے فیض یاب ہونے والے وہ ہوں گے جو دنیا میں اللہ کی خاطر ماہ ضیافت یعنی ماہ رمضان میں روزہ رکھتے رہے ہوں گے۔
-
دنیا کے سب سے اونچے ٹاور سے نشر ہوتی اذان۔ ویڈیو
Apr ۰۷, ۲۰۲۲ ۰۶:۰۳متحدہ عرب امارات کے شہر دوبی میں واقع برج خلیفہ نامی دنیا کے سب سے اونچے ٹاور پر اذان کے فقرے ’’حیّ علیٰ الصلاح‘‘ کی رنگ برنگی لائٹوں کے ذریعے میپنگ کی گئی۔ ماہ رمضان کی آمد پر اس قسم کے نمائشی اقدامات عرب امارات میں بکثرت کئے جاتے ہیں۔ گزشتہ کچھ برسوں سے اماراتی حکام نے قبلہ اول پر قابض خودساختہ صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور وہ اس وقت فلسطینی کاز کے ساتھ غداری کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ اپنے تعلقات کو فروغ دے رہے ہیں۔
-
ماہ رمضان، ماہ انفاق و اطعام
Apr ۰۶, ۲۰۲۲ ۰۹:۴۰ماہ رمضان میں اطعام، انفاق اور صدقہ دینے پر بہت تاکید کی گئی ہے اور یہ اعمال انسان کی بخشش میں بڑا اہم اور کلیدی کردار رکھتے ہیں۔ اسکے علاوہ روایات اسلامی کی بنا پر ان اعمال سے انسان کو اخروی فوائد کے ساتھ ساتھ دنیوی فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں۔ جیسا کہ فرزند رسول امام جعفر صادق علیہ السلام ارشاد فرماتے ہیں کہ جو شخص ماہ رمضان میں صدقہ دے تو خداوند عالم اُس شخص سے ستر قسم کی بلائیں دور کر دیتا ہے۔ (بحار، ج93، ص319)
-
اعمال ماہ رمضان۔ انفوگرافی
Apr ۰۵, ۲۰۲۲ ۱۶:۰۰ماہ رمضان نہایت محترم، بابرکت اور مقدس مہینہ ہے جس کا لمحہ لمحہ بے کراں قدر و قیمت کا حامل ہے۔ اس محترم مہینے کی عظمت کے لئے یہی کافی کہ بندے کا سانس لینا اور سونا بھی اس میں عبادت شمار ہونے لگتا ہے۔ اس مہینے میں بہت سے اعمال و اذکار کی انجام دہی پر روایات معصومین علیہم السلام میں تاکید کی گئی ہے۔ ان میں سے بعض اعمال کا ذکر اس انفوگرافی میں کیا گیا ہے۔
-
قرآن کریم سے انسیت، قائد انقلاب کی زبانی
Apr ۰۵, ۲۰۲۲ ۰۶:۰۰قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی زبانی سورۂ مبارکۂ بقرہ، آیت ۲۵۷ کی مختصر تفسیر ملاحظہ فرمائیے۔
-
ایرانی کوبرا کی طاقت+ ویڈیو
Apr ۰۵, ۲۰۲۲ ۱۱:۰۷اسلامی جموریہ ایران کی فضائیہ نے صوبہ کرمانشاہ میں کوبرا ہیلی کاپٹر کی فائرنگ کی مشق کی۔
-
یوکرین کی جنگ فضا میں پہنچی، روسی خلائی ایجنسی نے ناسا سے توڑا رشتہ
Apr ۰۵, ۲۰۲۲ ۰۴:۵۷روسی خلائی ایجنسی روسکوسموس کے سربراہ ڈمتری روگوزین نے اطلاع دی ہے کہ روس بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (ISS) میں اپنا تعاون معطل کر رہا ہے۔
-
موسم عشق و وفا، ماہ رمضاں ۔ (مسدس)
Apr ۰۴, ۲۰۲۲ ۱۷:۲۱بہار قرآنی، موسم ضیافت رحمانی رمضان المبارک کے سلسلے میں بر صغیر میں نباض ادب کے نام سے معروف شاعر، ڈاکٹر پیام اعظمی کا معرکۃ الآراء مسدس پیش خدمت ہے۔
-
کھانے پینے کے کلیدی اصول اور پر خوری کے نقصانات
Apr ۰۴, ۲۰۲۲ ۰۵:۵۵دین اسلام انسان کو روحی و جسمی دونوں اعتبار سے منزل کمال تک پہونچانے کا خواہشمند ہے اور وہ اسی مقصد سے اُس نے انسانی روح و جسم کے لئے کچھ خطوط معین کئے ہیں۔ ایک طرف جہاں روح کو پروان چڑھانے کے لئے دین مبین اسلام نے بے شمار ہدایات انسان کو دی ہیں وہیں جسمی طور پر اسکی ارتقا کے لئے بھی اسکے سامنے کچھ رہنمائیاں رکھی ہیں۔