-
ایران اور یورپ کے درمیان سیاسی آمد و رفت کا نیا دور
Feb ۲۱, ۲۰۱۸ ۱۶:۰۶آج دو یورپی ملکوں کے عہدیدار تہران کے دورے پر ہیں- ہالینڈ کی وزیرخارجہ زیگریٹ کاگ ایرانی حکام سے ملاقات کے لئے منگل کی رات تہران پہنچے ہیں۔
-
تہران، انقرہ اور ماسکو کی، تعاون جاری رکھے جانے کی ضرورت پر تاکید
Feb ۲۰, ۲۰۱۸ ۱۴:۰۶صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردوغان سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے علاقائی مسائل خاص طور سے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور بحران شام کے حل کی غرض سے ایران، ترکی اور روس کے درمیان جاری سہ فریقی تعاون کو مثبت اور موثر قرار دیا ہے اور یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ مطلوبہ اہداف کے حصول تک تہران، انقرہ اور ماسکو کی مشترکہ کوششیں، تعاون اور مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھے جانے کی ضرورت ہے۔
-
ایران کے صدر کے دورہ ہندوستان کا اختتام
Feb ۱۸, ۲۰۱۸ ۰۹:۴۱اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی ہندوستان کے 3 روزہ سرکاری دورے کے بعد کل رات تہران پہنچے۔
-
امریکا اگر ایٹمی معاہدے کو توڑے گا تو پچھتائے گا، صدر مملکت ڈاکٹر روحانی
Feb ۱۷, ۲۰۱۸ ۱۸:۵۸اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ اگر امریکا نے ایٹمی معاہدے کو توڑا تو وہ پچھتائے گا۔
-
ایران اور ہندوستان کے تعلقات کسی ملک کے خلاف نہیں ہیں، صدر مملکت ڈاکٹر روحانی
Feb ۱۷, ۲۰۱۸ ۱۸:۰۰اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے تہران اور نئی دہلی کے تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور ہندوستان کے تعلقات کسی ملک کے نقصان میں نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دو طرفہ تعلقات میں توسیع اور استحکام کے لئے بے پناہ گنجائشیں پائی جاتی ہیں اس لئے دونوں ملکوں کے عوام اور خطے کی اقوام کو فائدہ پہنچانے کے لئے ان سے استفادہ کیا جانا چاہئے۔
-
باہمی تعلقات میں توسیع کے لئے ایران اور ہندوستان کا پختہ عزم
Feb ۱۷, ۲۰۱۸ ۱۶:۲۱اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے دورہ ہندوستان میں دونوں ملکوں نے مختلف شعبوں میں تعاون کے متعدد معاہدوں پر دستخط کئے ہیں- اس سے پہلے ہفتے کی صبح ہندوستان کے صدر رام ناتھ کووند اور وزیر اعظم نریندرمودی نے راشٹر پتی بھون میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کا پرتپاک سرکاری استقبال کیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا-
-
ایران کے صدر کا صدارتی محل میں شاندار استقبال
Feb ۱۷, ۲۰۱۸ ۱۰:۱۶اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کا ہندوستان کے صدارتی محل میں ہندوستان کے صدر اور وزیر اعظم نے شاندار استقبال کیا۔
-
ایران علاقے کا سب سے زیادہ با اثرملک ہے، صدر روحانی
Feb ۱۶, ۲۰۱۸ ۱۹:۴۴اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ ایران علاقے کا سب سے زیادہ بااثر ملک ہے۔
-
ایران اور ہندوستان کی قوموں کے دل ایک دوسرے کے لئے دھڑکتے ہیں، صدر روحانی
Feb ۱۶, ۲۰۱۸ ۱۸:۵۳اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے حیدر آباد کی تاریخی مکہ مسجد میں نمازیوں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر مسلمان آپس میں متحد ہوتے تو امریکا میں یہ ہمت نہ ہوتی کہ وہ بیت المقدس کو غاصب اسرائیلی حکومت کا درالحکومت اعلان کرتا۔
-
دشمنوں کے مقابلے میں عالم اسلام کا اتحاد ضروری ہے، صدر روحانی
Feb ۱۶, ۲۰۱۸ ۱۷:۱۴اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ اگر دنیا کے مسلمان متحد ہوتے تو امریکا بیت المقدس کو صیہونی حکومت کا دارالحکومت قراردینے کی جرائت نہ کرتا اور صیہونی حکومت بھی ہر روز فلسطینیوں کے حقوق کو پامال نہ کرتی۔