نئی مہم جوئی کی بابت ایرانی فوج کا امریکہ کو سخت انتباہ
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i458364-نئی_مہم_جوئی_کی_بابت_ایرانی_فوج_کا_امریکہ_کو_سخت_انتباہ
اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے ترجمان نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ نئی مہم جوئی جنگ کا میدان وسیع تر کردے گی۔
(last modified 2026-10-31T10:12:52+00:00 )
Oct ۳۱, ۲۰۲۶ ۱۳:۴۲ Asia/Tehran
  • نئی مہم جوئی کی بابت ایرانی فوج کا امریکہ کو سخت انتباہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے ترجمان نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ نئی مہم جوئی جنگ کا میدان وسیع تر کردے گی۔

سحرنیو/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر محمد اکرمی نیا نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی صدر نے صیہونیوں کے ورغلانے پر علاقے میں ایک اور مہم جوئی شروع کی تو یقیناً جنگ کا جغرافیہ وسیع تر ہوجائے گا۔

بریگیڈیئر محمد اکرمی نیا نے امریکی دھمکیوں کے جواب میں ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ چونکہ امریکی صدر سفارتکاری سے کئی بار خیانت کرچکے ہیں، اس لئے فوج نے دشمن پر بے اعتمادی کے ساتھ، اپنی تیاریوں کی سطح مسلسل بڑھائی ہے۔

انھوں نے اپنی اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ علاقے میں امریکا کی نقل و حرکت پر ہماری نگاہ ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے ترجمان نے لکھا ہے کہ اگر ٹرمپ نے ایک بار پھر صیہونیوں کے ورغلانے پر علاقے میں مہم جوئی کی تو جںگ کی آگ بہت وسیع ہوگی اور اس کا خاتمہ ان کے اختیار میں نہیں ہوگا۔  

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel