-
ایران ایٹمی معاہدے میں ریڈ لائن سے عبور نہیں کرے گا
Aug ۲۸, ۲۰۱۷ ۱۳:۲۶اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہ ایران نے جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے کے وعدوں کی پابندی کی ہے اس بات پر تاکید کی کہ ایران ریڈ لائن سے عبور نہیں کرے گا-
-
تلعفر مکمل طورپر داعش کے قبضے سے آزاد ہوگیا
Aug ۲۸, ۲۰۱۷ ۱۳:۲۶عراق میں قادمون آپریشن کے کمانڈر نے کہا ہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے اتوار کی صبح تلعفر شہر کو داعش کے قبضے سے پوری طرح آزاد کرا لیا اور اس وقت پورا شہر، عراقی افواج کے کنٹرول میں ہے موصل کے فوجی آپریشن کے بعد تلعفر کی کامیابی، عراق کی حکومت اور قوم ، ساتھ ہی مزاحمتی محور کے لئے بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہے-
-
صدر حسن روحانی اور ان کی نئی کابینہ کی رہبرانقلاب اسلامی سے ملاقات
Aug ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۵:۰۰اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی اور ان کی نئی کابینہ کے ارکان اور اعلی حکومتی عہدیداروں نے ہفتہ حکومت کی مناسبت سے ہفتے کے دن رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ رہبرانقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں اقتصاد کو ایران کی حقیقی اولین ترجیح قرار دیا۔
-
تلعفر کی آزادی اہم پیغامات کی حامل
Aug ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۱:۵۸عراق کے شہر تلعفر کی آزادی اہم پیغامات کی حامل ہے۔ "قادمون یا تلعفر" آپریشن کی کمان نے کل چھبیس اگست کو اعلان کیا کہ صوبہ نینوا میں واقع تلعفر کے انتیس میں سے ستائیس محلوں کو دہشت گرد گروہ داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا گیا ہے۔ آج صبح تلعفر آپریشن کے کمانڈروں نے تاکید کی کہ شہر کا تقریبا پچانوے فیصد حصہ آزاد کرا لیا گیا ہے اور صرف شمالی الصناعی محلہ ہی دہشت گرد گروہ داعش کے قبضے میں ہے۔
-
حقائق سے فرار کے لئے ایران کے خلاف بحرین کے بے بنیاد دعووں کا اعادہ
Aug ۲۶, ۲۰۱۷ ۱۳:۴۸بحرین میں چودہ فروری دوہزار گیارہ سے آل خلیفہ حکومت کے خلاف عوامی احتجاج کا سلسلہ بدستور جاری ہے- بلاشبہ اس صورتحال کا جاری رہنا کسی بھی اعتبار سے خوشایند نہیں ہے - ایسے میں دوسروں کے خلاف الزام تراشی کے ذریعے نہ تو مسئلے کو تبدیل کیا جاسکتا ہے اور نہ ہی پڑوسی ممالک کو بحرین میں بدامنی اور مسائل و مشکلات کا ذمہ دار قرار دیا جا سکتا۔
-
افغانستان میں مسجد پر دہشت گردانہ حملہ ، متعدد شہید اور زخمی
Aug ۲۶, ۲۰۱۷ ۱۳:۴۷افغانستان کے دارالحکومت کابل میں جمعے کے روز مسجد امام زمان پر دہشتگرادانہ حملے کے نتیجے میں عام شہریوں اور پولیس اہلکاروں سمیت بیس سے زائد افراد شہید اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے- اس دہشت گردانہ واقعہ کے خلاف ملکی اور علاقائی سطح پر شدید ردعمل ظاہر کیا گیا ہے۔
-
ایران کے ساتھ تعلقات مستحکم کرنے پر قطر کی تاکید
Aug ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۴:۱۴قطر کی وزارت خارجہ نے جمعرات کی صبح کو اعلان کیا ہےکہ وہ اپنے سفیر کو دوبارہ تہران بھیج رہی ہے-
-
روسی صدر پوتین کے ساتھ ملاقات میں اسرائیلی وزیر اعظم کی ہرزہ سرائی
Aug ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۴:۱۳صیہونی وزیر اعظم بنیامین نتنیاہو نے ایک بار پھر روسی صدر ولادیمیر پوتین کے ساتھ روس کے شہر سوچی میں ملاقات کے دوران ہرزہ سرائی کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کو علاقے کے لئے ایک خطرناک ملک بتایا تاہم روس نے اس الزام کو مسترد کر دیا-
-
بحرین میں موت کی کال کوٹھریاں اور مخالفین کو شدید ایذائیں
Aug ۲۳, ۲۰۱۷ ۱۳:۳۲انسانی حقوق کے تین گروہوں ، " جمہوری اور انسانی حقوق کی تنظیم" ، "بحرین کی انسانی حقوق کونسل"، اور " سلام برای جمہوری اور انسانی حقوق " ، نامی تنظیموں نے کہا ہے کہ آل خلیفہ حکومت ہمیشہ اس ملک کے عوام کے پر امن مظاہروں کو کچلتی اور مخالفین کو سخت شکنجے دیتی ہے-
-
ایٹمی معاہدہ کے خلاف امریکہ کی گھسٹی پٹی پالیسیاں
Aug ۲۳, ۲۰۱۷ ۱۳:۲۹اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے کے ڈائرکٹر جنرل یوکیا آمانو کے نام ایک خط میں، اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ نیکی ہیلی کے دورہ ویانا کے اہداف کے منفی نتائج کی بابت خبردار کیا ہے-