SAHAR

Urdu
  • Live
  • صفحہ اول
  • Radio
  • TV
  • خبریں
  • Afghanistan سحر افغانستان
  • Albanian shqip
  • Azeri Azəri
  • Balkan Balkan
  • Kurdish سورانی
  • Kurmanci Kurmancî
  • Urdu اردو
  • ایران اسرائیل جنگ
  • تازہ ترین
  • کلام رہبر
  • خبرنامہ
  • عالم اسلام
  • ایران
  • پاکستان
  • ہندوستان
  • دنیا
  • صحت
  • مزید
    • کهیل
    • سائنس اور ٹکنالوجی

نیوز فوٹو گیلری

  • کورونا کا پتہ لگا سکتے ہیں یہ کتے ۔ تصاویر

    کورونا کا پتہ لگا سکتے ہیں یہ کتے ۔ تصاویر

    Jun ۰۶, ۲۰۲۰ ۱۳:۳۰

    ایران؛ دارالحکومت تہران کے قریب واقع شہر، شہریار میں SK 9 نامی ایک مرکز ہے جو خاص مقاصد کے لئے کتوں کی تربیت کرتا ہے۔ ان مقاصد میں زلزلہ سمیت قدرتی آفات کے موقع پر ریسکیو آپریشن، منشیات کا پتہ لگانے اور بعض بیماریوں منجملہ کورونا وائرس کی تشخیص کا عمل بھی شامل ہے۔ اس مرکز میں 6 ٹرینر ہیں جو 20 کتوں کو مختلف مقاصد کے لئے ٹریننگ دیتے ہیں۔ مرکز کے سربراہ کا کہنا ہے کہ کورونا کی تشخیص کے لئے ان کتوں کو آزمایا گیا تو انہوں نے 65.5 فیصد تک درست نتیجہ دیا۔

  • خمینی، زندہ و جاوید حقیقت!

    خمینی، زندہ و جاوید حقیقت!

    Jun ۰۵, ۲۰۲۰ ۱۰:۴۶

    بانی انقلاب اسلامی خمینی بت شکن، حضرت روح اللہ الموسوی وہ ہستی ہے جس کی رحلت کو اکتیس برس گزر گئے مگر وہ ایران عوام کے علاوہ دنیا کے حریت پسندوں کے دلوں و دماغ، انکے افکار و نظریات، انکے مکانوں اور مراکز کی در و دیوار پر آج بھی زندہ ہے۔ یہی وہ ذات ہے جس نے دور حاضر میں دنیا کو سامراج اور ظلم و استبداد کی خوگر بڑی طاقتوں کے سامنے کھڑا ہونا سکھایا۔ اس لئے جب تک دنیا میں سامراجی طاقتوں بالخصوص شیطان بزرگ امریکہ کے خلاف محاذ آرائی جاری رہے گی، فرزندِ کربلا خمینی کبیر بھی زندہ و پائندہ رہے گا۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ نے مظاہرین کو کچلنے کی قسم کھائی! ۔ تصاویر

    ڈونلڈ ٹرمپ نے مظاہرین کو کچلنے کی قسم کھائی! ۔ تصاویر

    Jun ۰۲, ۲۰۲۰ ۱۳:۲۹

    ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز ایک تقریر کی اور اس سے پہلے کہ وہ تقریر ختم کر کے وائٹ ہاوس کے حدود سے باہر نکلتے، وائٹ ہاؤس کے اطراف میں تعینات سیکورٹی فورسز اور فوجی دستوں نے پر امن مظاہرین پر آنسو گیس کے گولوں اور لاٹھی ٹھندوں سے حملہ کیا۔ ٹرمپ اپنی تقریر ختم کرنے کے بعد بغیر بتائے سخت سکیورٹی حصار میں سڑک پر نکل آئے اور پیدل سینٹ جان چرچ تک جانے کے بعد انجیل ہاتھ میں لے کر قسم کھائی کہ نسل پرستی اور امریکی پولیس کے ظلم و تشدد کے خلاف مظاہرہ کر رہے ملکی عوام سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

  • یہ کوئی میدان جنگ نہیں، امریکہ کی سڑکیں ہیں!

    یہ کوئی میدان جنگ نہیں، امریکہ کی سڑکیں ہیں!

    Jun ۰۱, ۲۰۲۰ ۱۸:۵۸

    امریکی ریاست میشیگان کے شہر ڈیٹروئٹ کی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ مظاہرین پر ہونے والی فائرنگ میں ایک معترض شخص مارا گیا ہے۔ امریکہ میں نسل پرستی، عدم مساوات اور پولیس کے ظلم و تشدد کے خلاف جاری مظاہروں کی نہایت شدت کے ساتھ سرکوبی کی جا رہی ہے اور اب تک چار ہزار سے زائد افراد کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔

  • ایران میں مساجد کھول دی گئیں ۔ تصاویر

    ایران میں مساجد کھول دی گئیں ۔ تصاویر

    Jun ۰۱, ۲۰۲۰ ۱۲:۲۰

    کورونا کی روک تھام کے پیش نظر بند ہونے والی مساجد کو ۷۶ روز کے بعد کھول دیا گیا۔ تیس مئی سے ایران کے وائٹ زون میں شمار ہونے والی مساجد کو ایس او پیز (طبی اصول و ضوابط) کا خیال رکھنے کی شرط کے ساتھ کھولا گیا ہے جہاں نمازیوں کو اپنے نجی وسائل کے ساتھ نماز کے لئے آنا ہوگا۔

  • انسانی رشتوں میں حائل پلاسٹک اور شیشہ ۔ تصاویر

    انسانی رشتوں میں حائل پلاسٹک اور شیشہ ۔ تصاویر

    May ۳۰, ۲۰۲۰ ۱۲:۰۴

    جب سے کورونا وائرس نے دنیا میں اپنے پیر پسارے ہیں، تب سے انسانوں کا آپس میں ملنا اور اٹھنا بیٹھنا دشوار ہو گیا ہے اور لوگ اپنے یا دوسروں کے مریض ہونے کے خوف سے براہ راست ایک دوسرے سے ملنے یا حتیٰ ہاتھ ملانے سے کترانے لگے ہیں۔ کورونا نے جہاں بہت سے انسانوں کو اپنے عزیزوں کا دردِ فراق تحمل کرنے پر مجبور کیا وہیں پاس پاس رہنے والے عزیزوں، دوستوں اور جانکاروں کے درمیان بھی ایک پلاسٹک یا شیشے کو حائل کر دیا ہے۔

  • سو جنگی بوٹس سپاہ پاسداران کے بحری دستے کے حوالے

    سو جنگی بوٹس سپاہ پاسداران کے بحری دستے کے حوالے

    May ۲۹, ۲۰۲۰ ۱۴:۰۲

    مختلف کلاس کی تیز رفتار ایک سو میزائل بردار جنگی کشتیاں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بحری دستے میں باضابطہ طور پر شامل کر دی گئیں۔ عاشورا، طارق اور ذوالفقار کلاس کی یہ جنگی کشتیاں ایران کی وزارت دفاع اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ماہرین کے اشتراک سے تیار کی گئی ہیں اور ان میں سے بعض کی جدید کاری بھی کئی گئی ہے۔ اس موقع پر ایران کے وزیر دفاع جنرل حاتمی اور سپاہ کے کمانڈر انچیف جنرل سلامی موجود تھے۔

  • کریمۂ اہل بیت (ع) کا حرم مبارک کھول دیا گیا

    کریمۂ اہل بیت (ع) کا حرم مبارک کھول دیا گیا

    May ۲۶, ۲۰۲۰ ۰۸:۳۷

    سولہ مارچ کو کورونا وائرس کی روک تھام کے پیش نظر ایران کے انسداد کورونا قومی ہیڈ کواٹر کی تجویز پر تمام مذہبی مقامات کو بند کر دیا گیا تھا۔ مگر ۶۹ روز کی بندش کے بعد ہیڈ کواٹر نے مقامات مقدسہ کو کھولنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد پیر کے روز سے سبھی حرمہائے مبارک منجملہ روضۂ حضرت معصومہ قم (ع) کو کھول دیا گیا۔ یہ مقامات طلوع سے غروب تک کھلے رہیں گے اور اس دوران زائرین کرام جاری کی گئیں لازمی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے زیارت سے شرفیاب ہو سکیں گے۔

  • کھل گیا آقا کا حرم!

    کھل گیا آقا کا حرم!

    May ۲۵, ۲۰۲۰ ۱۳:۰۰

    عید الفطر کی شب یعنی اتوار کو ایران میں مقامات مقدسہ کھول دئے گئے جو کورونا کی روک تھام کے پیش نظر دو ماہ سے زائد عرصے سے بند تھے۔ مندرجہ ذیل تصاویر میں فرزند رسول امام علی رضا علیہ السلام کے حرم مبارک کے کھلنے کے موقع پر منعقد ہونے والی ایک خصوصی اور باوقار تقریب کی نایاب تصاویریں دیکھی جا سکتی ہیں۔

  • غریبی میں آٹا گیلا ۔ تصاویر

    غریبی میں آٹا گیلا ۔ تصاویر

    May ۱۹, ۲۰۲۰ ۱۳:۴۸

    بنگلہ دیش کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ کاکس بازار کے علاقے میں واقع روہنگیا مسلمانوں کے سب سے بڑے کیمپ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران دو مرتبہ آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں روہنگیا پناہ گزینوں کو خاصا مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ اب تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے، تاہم کم از کم سو جھوپڑ پٹیاں جل کر راکھ ہو گئیں۔

Show More

خاص خبریں

  • نیتن یاہو کو عالمی عدالت کے کٹہرے میں دیکھنا چاہتا ہوں: چِلی کے صدرگیبریل بورِک
    نیتن یاہو کو عالمی عدالت کے کٹہرے میں دیکھنا چاہتا ہوں: چِلی کے صدرگیبریل بورِک
    ۷ hours ago
  • صدر ایران: ایرانی تہذیب دنیا کی قدیمی ترین تہذیب
  • ایرانی انٹلی جنس کا اہم کارنامہ "نہاں خانہ عنکبوت"
  • ہندوستان ، ایران سے تیل خریدنے کا خواہاں
  • ایران و سوئزرلینڈ کے وزرائے خارجہ کی ملاقات ، اسنپ بیک پر تبادلہ خیال
SAHAR TV

© 2022 SAHAR Universal Network. All Rights Reserved

Radio
    مذہبی
    سماجی
    سیاسی
    آرکائیو
    سافٹ ویئر
    ہمارے بارے میں
    آپ کے خطوط
TV
    آرکائیو ڈرامہ سیریل
    سحر اردو ٹی وی کے تمام پروگرامز
    فریکوئنسیز
    رابطہ
    سحرعالمی نیٹ ورک کے بارے میں
    پروگرام کا شیڈیول
خبریں
    ایران اسرائیل جنگ
    تازہ ترین
    کلام رہبر
    خبرنامہ
    عالم اسلام
    ایران
    پاکستان
    ہندوستان
    دنیا
    صحت
    مزید
SAHAR
    ہمارے بارے میں
    رابطے کے لئے
    RSS