-
ہندوستان، حکومت کے فیصلے نے لاکھوں کو جاں بلب کیا
May ۱۷, ۲۰۲۰ ۱۲:۴۸ہندوستان کی حکومت نے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اچانک ملک گیر لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کر دیا جس نے دسیوں لاکھ مزدوروں کو بڑے سخت، دشوار اور ناگفتہ بہ حالات سے روبرو کر دیا ہے۔
-
موسم وبا میں بہار بندگی ۔ تصاویر
May ۱۴, ۲۰۲۰ ۱۳:۲۶نحس وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر ایران میں طبی اور احتیاطی اصول و ضوابط کا خیال رکھنے کی شرط کے ساتھ شب ہائے قدر کے پیش نظر مساجد کو کھول دیا گیا جس کے بعد مساجد اور اطراف مساجد میں بڑے روح پرور اور دلکش مناظر کو کیمرے نے قید کیا ہے۔
-
چھوٹے قد کا کیا، کام بڑا ہونا چاہئے! ۔ تصاویر
May ۱۴, ۲۰۲۰ ۱۲:۴۸ایران/ تہران: کچھ کوتہ قد مگر قدآور روح کے مالک افراد حسینیہ سید الشہدا میں اکٹھا ہوئے تاکہ ملکی پیمانے پر جاری ’’مومنانہ‘‘ خدمت مہم میں اپنا بھی اہم اور بڑا کردار ادا کر سکیں۔
-
کچھ الگ انداز میں وصی مصطفیٰ (ص) کو یاد کیا گیا ۔ ویڈیو
May ۱۳, ۲۰۲۰ ۲۳:۲۱ایران کے صوبے البرز کے صدر مقام کرج شہر میں شب ہائے قدر اور وصی رسول خدا، امیر المونین حضرت علی علیہ السلام کے ایام شہادت کی مناسبت پر آپؑ کی زندگی کے بعض گوشوں بالخصوص آپ کی مناجات اور وقت شہادت کی منظر کشی کی گئی۔
-
مادر وطن کے دفاع میں تیار ہیں فرزندان فلسطین/ تصاویر
May ۱۲, ۲۰۲۰ ۱۳:۵۵غزہ؛ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے فوجی بازو ’’سرایا القدس‘‘ کے جوان کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور ماہ رمضان کی آمد کے بعد بھی شب و روز غاصب صیہونی دشمن پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور وہ ایک لمحے کو بھی اپنے اِس خونخوار دشمن سے غافل نہیں ہوتے۔
-
کریم اہلبیت کی ولادت پر کریمۂ اہلبیت کے شہر میں ضیافتِ رضوی کا اہتمام
May ۱۰, ۲۰۲۰ ۱۰:۳۳کریم اہلبیت، فرزند رسول امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کے یوم ولادت کی مناسبت پر کریمۂ اہلبیت حضرت معصومۂ قم علیہا سلام کے جوار میں غذا کے چودہ ہزار پیک بنا کر چودہ محلوں میں تقسیم کئے گئے۔ اس کریمانہ ضیافت کا اہتمام آستان قدس رضوی کے خدمتگزاروں کی جانب سے کیا گیا تھا۔
-
منکسر مزاج پھول ۔ تصاویر
May ۰۹, ۲۰۲۰ ۰۰:۱۶ایران کے صوبے اصفہان میں خوانسار شہر واقع ہے جہاں کے گلستان کوہ نامی پہاڑ کے دامن میں گلہائے لالہ (ٹیولپ) کا ایک خوبصورت گلستاں نظروں کو اپنی جانب کھینچتا ہے۔ یہ گلستان ہر سال موسم بہار میں سجتا ہے۔ اس گلستان کے پھولوں کی خاص بات یہ ہے کہ ان کا رخ آسمان کی طرف ہونے کے بجائے زمین کی جانب ہوتا ہے۔
-
عراق کی رضاکار فورس پر داعش کا حملہ تصاویر کی زبانی
May ۰۶, ۲۰۲۰ ۲۳:۵۴چند روز قبل عراق کے شہر سامرا کے قریب رضاکار فورس پر تکفیری و دہشتگرد ٹولے داعش نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں کم از کم دس جوان شہید ہو گئے۔
-
امریکی دہشتگرد، جنہیں ایرانی میزائل نے میڈل دلوایا ۔ تصاویر
May ۰۶, ۲۰۲۰ ۱۲:۲۱۸ جنوری کو عراق میں امریکیوں کے اہم فوجی اڈے عین الاسد پر ایران نے میزائلوں کی بارش کی تھی جس کے بعد امریکہ کئی دن تک پہلے تو جانی نقصان پر پردہ ڈالنے کی بھرپور کوشش کرتا رہا، مگر پھر بتدریج اس نے اپنے سو سے زائد دہشتگردوں کو دماغی چوٹ آنے کا اعتراف کیا۔ ایران کے اس تاریخی حملے کے چار ماہ گزر جانے کے بعد واقعے کے بعض چشم دید گواہ امریکی دہشتگردوں کو امریکہ نے پرپل ہرٹ نامی میڈل سے نوازا ہے۔ اس حملے کے بعد سپاہ پاسداران نے اعلان کیا تھا کہ کم از کم اسّی امریکی دہشتگرد ہلاک اور دوسو زخمی ہوئے ہیں۔
-
عجیب و غریب سواریاں ۔ تصاویر
May ۰۶, ۲۰۲۰ ۱۲:۰۵دست بشر کی بنائی ہوئی انوکھی اور عجیب و غریب سواریاں۔