Dec ۱۱, ۲۰۱۵ ۰۱:۰۱ Asia/Tehran
  • رسول اسلام صل اللہ عليہ وآلہ وسلم اور نواسہ رسول امام حسن عليہ السلام کي عزاداري

پيغمبر اسلام حضرت محمد مصطفي صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم کے يوم وفات اور آپ کے نواسے حضرت امام حسن عليہ السلام کے يوم شہادت کي مناسبت سے ايران بھر ميں عزاداري کا سلسلہ جاري ہے۔

اس مناسبت سے ملک کے کونے کونے ميں پير سے ہي مجالس عزا منقعد کي جارہي ہيں اور جلوس ہائے عزا برآمد کئے جارہے ہيں۔ قم، مشہد،  شيراز اور تہران سميت ملک بھر ميں واقع اہلبيت رسول سے تعلق رکھنے والي برگزيدہ ہستيوں کے مزارات پر عقيدت مندوں کي بڑي تعداد موجود ہے جو نوحہ خواني و سينہ زني ميں مصروف ہے۔

نجف اشرف ميں ہر سال کربلائے معلي اور عراق کے ديگر مختلف علاقوں سے، رسول اسلام اور نواسہ رسول کي عزاداري کے لئے  لاکھوں عزادار پيدل نجف اشرف پہنچتے ہيں۔ اس کے ساتھ ہي دوسرے ملکوں سے بھي ہزاروں زائر اس موقع پر نجف اشرف پہنچتے ہيں اور اميرالمومنين حضرت علي عليہ السلام کے روضے ميں عزاداري کرتے ہيں ۔

ٹیگس