سحراردو ٹی وی مذہبی، ثقافتی، تاریخی، سماجی، سیاسی اور سیاحتی موضوعات پر فلمیں، ڈرامے، فیچر اور دستاویزی پروگرام نشرکرتا ہے۔ جبکہ دنیا بھر کی اہم خبریں اور حالات حاضرہ کے پروگرام بھی پیش کیے جاتے ہیں۔ خبروں اور حالات حاضرہ کے پروگراموں میں عالم اسلام، ایران اور جنوبی ایشیا کے مسائل کو فوقیت دی جاتی ہے اور ان پر پوری غیر جانبداری اور معروضی حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے تبصرے اور تجزیئے پیش کئے جاتے ہیں۔
 
نصب العین
• اسلام اور اسلامی تعلیمات کا فروغ اور انسانی اقدار کی ترویج-
• بلا تفریق رنگ و نسل، مذہب و ملت کے مظلوموں کے لئے آواز بلند کرنا-
• اسلامی اتحاد کا پیغام عام کرنا اور مختلف فرقوں کو ایک دوسرے کے قریب لانا-
• عالم اسلام کے خلاف سامراجی طاقتوں کی سازشوں کو بے نقاب کرنا-
• اسلامی جمہوریہ ایران کے بارے میں سامراجی طاقتوں کے پروپیگنڈے کو زائل کرنا -
 
سحر اردو ٹی وی کے نشریات کے بارے میں
سحرعالمی نیٹ ورک کی اردو نشریات کا آغاز یکم مئی 2001  میں ہوا ۔
شروع میں نشریات کا دورانیہ تیس منٹ تھا پھر سن 2002 کے اواسط میں اس کو بڑھاکے نوے منٹ کیا گیا -
پھر یکم جنوری 2010 سے نشریات کا دورانیہ بڑھاکر تین گھنٹے کردیا گیا  اور اسی سال یعنی نومبر 2010  میں ہی نشریات کا  وقت بڑھاکر چار گھنٹے کردیا گیا-
پھر 11 مئی2011 کو سحر اردو ٹی وی کی دسویں سالگرہ کی مناسبت سے مزید 4 گھنٹے وقت بڑھا دیا گیا ۔
  نومبر 2014 سے 8 گھنٹے کی نشریات  سے وقت بڑھا کر15 گھنٹے کردیا گیا ہے-
26 جولائی 2015 سے اردو ٹی وی کی نشریات مزید تین گھنٹے بڑھا دی گئی تب نشریات کا دورانیہ اٹھارہ گھنٹے ہوگیا-
اور بالآخر اللہ تعالی کی مدد اور ناظرین کے پرخلوص پیغامات کے با‏‎عث 30 ستمبر 2015 سے اردو ٹی وی کی نشریات  24 گھنٹے کردی گئیں-