-
ہندوستان: فاروق عبداللہ نے بھی "انڈیا" کا ساتھ چھوڑا
Feb ۱۵, ۲۰۲۴ ۱۲:۵۹ہندوستان میں بی جے پی کی قیادت والے اتحاد این ڈی اے سے مقابلے کی غرض سے تشکیل پانے والے "انڈیا" اتحاد کو ایک کے بعد ایک جھٹکے لگ رہے ہیں اور اب فاروق عبداللہ نے بھی "انڈیا" کا ساتھ چھوڑ دیا ہے۔
-
ہندوستان: ہلدوانی میں کرفیو میں نرمی کا اعلان، زخمی محمد اسرار چل بسا
Feb ۱۵, ۲۰۲۴ ۰۹:۳۵ہندوستان کی ریاست اترا کھنڈ کے شہر ہلدوانی میں آج فساد کے آٹھویں دن متاثرہ علاقے میں کرفیو میں نرمی دے دی گئی ہے۔ اس دوران لوگ اپنی ضرورت کا سامان خرید سکیں گے۔
-
ہندوستان: کسان تحریک، شمبھو بارڈرپر کسانوں نے پتنگ سے ڈرون گرا دیا + ویڈیو
Feb ۱۴, ۲۰۲۴ ۱۷:۰۷کسانوں کے دہلی چلو مارچ کا آج دوسرا دن تھا اور پنجاب ہریانہ کے شمبھو بارڈر پر آج بھی ہنگامہ آرائی کی اطلاعات موصول ہوئیں۔
-
ہندوستان: شاہ رخ خان کی مداخلت سے قطر سے سابق فوجیوں کی رہائی ممکن ہوئی، مودی حکومت اس سلسلے میں ناکام رہی؛ سینیئر بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی
Feb ۱۴, ۲۰۲۴ ۱۵:۴۸اس سلسلے میں سبرامنیم سوامی نے "ایکس" پر وزیر اعظم مودی کی پوسٹ کا جواب دیا ہے۔ وزیراعظم نے اپنی پوسٹ میں گزشتہ روز لکھا کہ وہ آج (منگل کو) متحدہ عرب امارات اور قطر جا رہے ہیں۔ نریندر مودی نے لکھا کہ میں اگلے دو دنوں میں متحدہ عرب امارات اور قطر میں بہت سے پروگراموں میں شرکت کرنے جا رہا ہوں۔ اس دورے سے ان دونوں ممالک کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
-
ہندوستان کے کسانوں کی دہلی کی جانب مارچ
Feb ۱۴, ۲۰۲۴ ۱۱:۳۸ہندوستان کی ریاستوں پنجاب اور ہریانہ کے کسانوں کی دہلی کی جانب مارچ کرنے کی کوشش آج بھی جاری رہی ۔
-
ہندوستان: دہلی کی طرف کوچ کرنے والے کسانوں کے کیا مطالبات ہیں؟
Feb ۱۴, ۲۰۲۴ ۱۱:۳۶ہندوستان کے کسانوں نے 13 فروری سے ایک بار پھر اپنے مطالبات کے سلسلے میں حکومت کے خلاف تحریک شروع کی ہے اور آج اس تحریک کا دوسرا دن ہے۔ اس تحریک کو "دہلی چلو" کا نام دیا گیا ہے۔
-
ہندوستان: کسانوں کا "دہلی چلو" مارچ، ڈرون کے ذریعہ کسانوں پر آنسو گیس، حالات کشیدہ
Feb ۱۳, ۲۰۲۴ ۱۱:۱۲پنجاب اور ہریانہ سمیت ہندوستان کی مختلف ریاستوں کے کسانوں نے ایک بار پھر اپنے مطالبات کے سلسلے میں دہلی کی جانب کوچ کیا ہے جہاں شمبھو بارڈر پر پولیس نے آنسوگیس کا استعمال کرکے انہیں روکنے کی کوشش کی ہے۔
-
ہندوستان: بہار میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا، اپوزیشن کا واک آؤٹ
Feb ۱۲, ۲۰۲۴ ۱۴:۲۰ہندوستان کی مشرقی ریاست بہار اسمبلی میں آج نتیش حکومت نے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا، نتیش حکومت کے حق میں 129 ووٹ پڑے جبکہ مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں ڈالا گیا۔
-
ہندوستان؛ کرگل میں بھی زور و شور سے منایا گیا جشنِ انقلاب اسلامی (ویڈیو)
Feb ۱۱, ۲۰۲۴ ۱۶:۳۳ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے کرگل کے لوگوں نے بھی ہر سال کی طرح اس سال بھی نہایت پرجوش انداز میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ پر جشن منایا اور ایران کے اسلامی انقلاب اور اسکی قیادت کے ساتھ اپنی یکجہتی اور ہم فکری کا بارِ دیگر اعلان کیا۔ واضح رہے کہ کرگل کے عوام ہر سال اس جشن کے لئے خاص اہتمام کرتے ہیں اور ایرانی عوام کے ہمراہ ہو کر بڑے ہی عظیم الشان انداز میں انقلابِ اسلامی کی سالگرہ پر خوشی مناتے ہیں۔
-
ہندوستان: ہلدوانی تشدد، بی جے پی حکومت کی ناکامیاں چھپانے کے لئے فرقہ وارانہ ماحول بگاڑنے کی کوشش، کانگریس لیڈر
Feb ۱۱, ۲۰۲۴ ۱۱:۴۹ہندوستان کی ریاست اترا کھنڈ کے شہر ہلدوانی میں ہونے والے تشدد پر اتراکھنڈ کانگریس کے صدر نے کہا ہے کہ ہلدوانی تشدد ریاستی حکومت کی اپنی ناکامیاں چھپانے کے لیے فرقہ وارانہ ماحول بگاڑنے کی کوشش ہے۔