-
ٹرک حادثہ، فوری امدادی کاروائی
Jul ۱۹, ۲۰۲۱ ۰۷:۵۵سمنان - تہران ہائی وے میں ہفتہ 17 جولائی 2021 کو انگوروں سے بھرا ٹرک راہ سرخہ کی پولیس چوکی کے قریب الٹ گيا، حادثہ کے فوری بعد قریب موجود لوگوں اور رضاکار فورس بسیج اور سپاہ کے جوانوں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائی میں حصہ لیا اور ہائی وے پر بھکرے ہوئے انگوروں کو جمع کرنے میں مدد کی۔
-
خلیج فارس سے استان فارس پانی پائپ لائن منتقل
Jul ۱۸, ۲۰۲۱ ۱۲:۲۵خلیج فارس سے استان فارس کے شہر لامرد تک پانی کی پائپ لائن منتقل اور پانی فلٹر کرنے کے منصوبے کی تقریب ، اعلی حکام کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔
-
ٹوکیو اولمپیک ، ایرانی دستہ جاپان روانہ
Jul ۱۷, ۲۰۲۱ ۲۱:۱۰ٹوکیو اولمپیک میں شرکت کے لیے ایرانی کھلاڑیوں کا دستہ ہفتے کی رات جاپان روانہ ہوگیا ہے۔ ایرانی دستے کی ٹوکیو روانگی کے موقع پر تہران کے امام خمینی ایئر پورٹ پر ایک پروقار تقریب بھی منعقد کی گئی۔ ایران کے وزیرکھیل اور دیگرعہدیداروں نے ایرانی دستے کو الوادع کہا۔ ٹوکیو اولمپیک میں ایران کا چھیاسٹھ رکنی دستہ حصہ لے گا۔
-
شہید قاسم سلیمانی اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح
Jul ۱۶, ۲۰۲۱ ۰۵:۰۱ایران کے صدر حسن روحانی نے 15 جولائی 2021 کو ویڈیو لنک کے ذریعے صوبے فارس کے صدر مقام شیراز میں شہید قاسم سلیمانی اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کیا ، اس موقع پر وزارت اسپورٹس اور نوجوان کے اعلی عہدیداران بھی موجود تھے۔ اس اسپورٹس کمپلیکس کے ہال میں چھ ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔
-
گرمانشاہ میں سورج مکھی کے کاشت
Jul ۱۵, ۲۰۲۱ ۱۰:۵۵سورج مکھی کا پودا تقریبا تین میٹر تک بڑھتا ہے۔ کرمان شاہ کے شہر سنقر کے کھیت اس پودے کی کاشت کے لئے مناسب ہیں۔ کرمانشاہ میں جہاد کی زرعی تنظیم کے پلانٹ پروڈکشن ڈپٹی ڈاریکٹر نے صوبے میں 1000 ہیکٹر میں سورج مکھی کے پودے کی کاشت کے لئے ایک منصوبہ تیار کرنے کا اعلان کیا۔
-
تبریر میں جشن یوم ازدواج علی (ع)وفاطمہ (س)
Jul ۱۳, ۲۰۲۱ ۱۵:۲۱ایران کے شہر تبریز ائل گلی پارک میں دختران شہید حاج قاسم سلیمانی بریگیڈ کی جانب سے یکم ذوالحجہ یوم ازدواج حضرت امام علی علیہ السلام اور حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے جشن کا انعقاد کیا گیا ، جس میں بڑی تعداد میں عاشقان اہل بیت اطہار علیہم السلام نے شرکت کی۔
-
امام محمد تقی ع کی شہادت کے موقع پر خادمین بارگاہ رضا ع کی عزاداری
Jul ۱۱, ۲۰۲۱ ۲۰:۱۱آسمان امامت و ولایت کے نویں درخشاں ستارے فرزند رسول حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کی جانگداز شہادت کے موقع پر مشہد مقدس میں آپ کے والد بزرگوار ثامن الحجج حضرت امام علی ابن موسی الرضا علہیم السلام کے روضۂ اقدس کے خادمین امام رضا علیہ السلام کو ان کے فرزند کی شہادت پر پرسہ دے رہے ہیں اور اشک غم بہا رہے اور عزاداری کررہے ہیں۔
-
خورشید دوکوهه کے عنوان سے یادگاری تقریب کا انعقاد
Jul ۰۹, ۲۰۲۱ ۱۰:۴۴تہران کے اندیشہ ہال میں سردار جاویدالاثر حاج احمد متوسلیان «خورشید دوکوهه» کے عنوان سے 08 جولائی 2021 کو یادگاری تقریب منعقد ہوئی جس میں ایران کے سپریم لیڈر کے دفاعی امور میں مشیر جنرل دھقان ، تہران میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل حسن زادہ ، ایرانی پارلیمینٹ میں تہران کے نمائندے محمد کوثری اور دیگر اعلی سول و فوجی عہدیداروں نے شرکت کی۔
-
پرانی بسوں کی ریپیرنگ اور تعمیر نو
Jul ۰۸, ۲۰۲۱ ۱۵:۵۲تہران کی بس ٹرانسپوٹ کمپنی نے اپنی بسوں کی تعمیر نو اور مرمت کے لئے بسوں کے معائنے کے بعد بسوں کی ریپیرنگ کا عمل شروع کردیا ہے۔
-
انواع واقسام کےجدیدترین ہتھیار اوردفاعی آلات سپاہ پاسداران کےحوالے
Jul ۰۸, ۲۰۲۱ ۱۰:۴۳انواع و اقسام کے جدید ترین ہتھیار اور دفاعی آلات سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری دستے صابرین کے حوالے کئے گئے۔ اس موقع پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل حسین سلامی اور مسلح افواج کے اعلی افسران اور ماہرین بھی شریک تھے۔