جزیرہ نمائے سینا میں بم کا دھماکہ، دو بچے زخمی
Aug ۰۷, ۲۰۱۵ ۰۶:۱۰ Asia/Tehran
مصر کے شمالی علاقے جزیرہ نمائے سینا میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم دو مصری شہری زخمی ہو گئے۔
المصریون نیوز ایجنسی کے مطابق جمعرات کو مصر کے شمالی علاقے، جزیرہ نمائے سینا میں ایک بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں امانی ابراہیم اور دینا سامی نام کی دو مصری لڑکیاں زخمی ہوگئیں۔ انہیں علاج کے لئے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مصری پولیس نے اعلان کیا ہے کہ بم نصب کرنے والے شخص کی تلاش کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب مصر کے سیکورٹی اہلکاروں نے جزیرہ نمائے سینا میں دو مسلح افراد کو ہلاک کر دیا جبکہ دھماکہ خیز مواد سے لیس ایک گودام کو بھی تباہ کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ مصر کی فضائیہ نے بھی مسلح افراد کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔ اس واقعے میں بھی پندرہ مسلح افراد ہلاک ہوئے۔