مالی میں ہوٹل سے اغوا ہونے والے چھے افراد رہا
https://urdu.sahartv.ir/news/افریقہ-i196169-مالی_میں_ہوٹل_سے_اغوا_ہونے_والے_چھے_افراد_رہا
مالی میں ایک ہوٹل پر دہشت گردوں کے حملے میں اغوا ہونے والے کچھ افراد کو رہا کرا لیا گیا-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۸, ۲۰۱۵ ۰۳:۲۶ Asia/Tehran
  • مالی میں ہوٹل سے اغوا ہونے والے چھے افراد رہا

مالی میں ایک ہوٹل پر دہشت گردوں کے حملے میں اغوا ہونے والے کچھ افراد کو رہا کرا لیا گیا-

فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق مالی کے فوجی حکام نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ فوج نے شہر (سے ورہ)سورہ کے بائبلوس ہوٹل پر دہشت گردوں کے حملے میں اغوا ہونے والوں میں سے پانچ یرغمالیوں کو رہا کرانے میں کامیابی حاصل کر لی ہے- رپورٹ کے مطابق یہ پانچوں افراد رہائی کے بعد مالی کے دارالحکومت باماکو پہنچا دیئے گئے- مالی کے حکام نے یہ نہیں بتایا کہ جن افراد کو رہا کرایا گیا ہے ان کا تعلق کس ملک سے ہے- کچھ دیر قبل دہشت گردوں کے قبضے سے بائبلوس ہوٹل سے اغوا کئے جانے والے ایک یوکرینی شہری کے بچ نکلنے کی خبریں بھی سامنے آئی ہیں- واضح رہے کہ جمعے کے روز مالی کے شہر باماکو سے چھے سو بیس کلو میٹر کے فاصلے پر واقع شہر (سے ورہ) سورہ میں بائبلوس ہوٹل پر مسلح افراد کے حملے میں سات افراد ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں-