مصر: شمالی سینا میں مزید پندرہ مسلح افراد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/افریقہ-i196365-مصر_شمالی_سینا_میں_مزید_پندرہ_مسلح_افراد_ہلاک_
رفح اور شمالی سینا میں مصری فوج کی کاروائی میں کم از کم پندرہ مسلح افراد مارے گئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۱۲, ۲۰۱۵ ۱۶:۱۶ Asia/Tehran
  • مصر: شمالی سینا میں  مزید پندرہ مسلح افراد ہلاک

رفح اور شمالی سینا میں مصری فوج کی کاروائی میں کم از کم پندرہ مسلح افراد مارے گئے ہیں۔

فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق اس حملے میں کم از کم دس افراد کے زخمی ہونے کی بھی خبر ہے جن میں سے زیادہ تر کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ دو برسوں کے دوران سینا کے علاقے میں سرکاری فوج اور سیکورٹی فورسز کے خلاف ہونے والے حملوں بہت زیادہ شدت آئی ہے کہ جس کے نتیجے میں سرکاری اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد ہلاک اور زخمی ہو گئی ہے۔ "شمالی سینا" مصر کے مشرق میں واقع ہے جو "انصار بیت المقدس" سے موسوم گروہ کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ اس دہشت گرد گروہ نے حال ہی میں اپنا نام تبدیل کر کے " ولایت سینا" رکھ لیا ہے۔ ادھر سرکاری ذرا‏ئع نے بتایا ہے کہ مصری فضائیہ کے آپاچی ہیلی کاپٹروں نے شمالی سینا میں ایک کارروائی کے دوران انصار بیت المقدس سے موسوم گروہ کے چھ افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔ حکومت مصر نے انصار بیت المقدس نامی مسلح گروہ کے خلاف کارروائی کے مقصد سے شمالی سینا میں ایمرجنسی لگا رکھی ہے۔