الشباب گروہ کے سو دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال دئیے
Aug ۱۲, ۲۰۱۵ ۱۶:۲۰ Asia/Tehran
صومالیہ میں الشباب گروہ کے سو دہشت گردوں کے ہتھیار ڈالے جانے کی اطلاعات ہیں-
اطلاعات کے مطابق صومالیہ کے ایک اعلی عہدیدار حس حسین نے بدھ کے روز کہا کہ ملک کی دو جنوب مغربی ریاستوں بائی اور باکول کے شہروں اور دیہاتوں میں الشباب گروہ کے مقابلے میں سیکورٹی فورسز کو ملنے والی کامیابیوں کے بعد اس گروہ کے عناصر کے حوصلے پست ہو گئے ہیں- انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند روز کے دوران الشباب گروہ کے تقریبا" سو دہشت گردوں نے، جن میں گروہ کے کئی سرغنے بھی شامل ہیں، سیکورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈالے ہیں- حسن حسین نے کہا کہ ان دہشت گردوں سے تفتیش کی جائے گی اور اس کے بعد شدید سیکورٹی نگرانی والے مراکز منتقل کر دیا جائے گا۔ الشباب گروہ نے، جو دہشت گرد تنظیم القاعدہ سے وابستہ ہے، صومالیہ میں سرکاری فورسز اور امن فوج نیز عام شہریوں کو ہمیشہ اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے-