لیبیا میں متحارب فریقوں سے بان کی مون کی اپیل
Aug ۱۹, ۲۰۱۵ ۱۵:۱۳ Asia/Tehran
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے لیبیا کے تمام گروہوں سے داعش کے خلاف متحد ہونے کی اپیل کی ہے-
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے لیبیا کے تمام گروہوں اور فریقوں سے اپیل کی ہے کہ وہ داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف جنگ کے لئے متحد ہو جائیں اور اس گروہ کو پھیلنے سے روکنے کا اقدام کریں- بان کی مون نے کہا کہ لیبیا کے سیکورٹی اداروں کو چاہئے کہ ہاتھ سے نکل چکی زمینی اور بحری سرحدوں پر نگرانی کی صلاحیت پیدا کرے اس لئے کہ ان میں نگرانی کی صلاحیت کے فقدان سے ہی اسمگلروں کی سرگرمیاں آسان ہوئی ہیں- بان کی مون نے پرامن اور سیاسی طریقوں سے تنازعات کے حل کے لئے جلد سے جلد کوئی معاہدہ طے نہ پانے کے سلسلے میں خبردار بھی کیا-