مصر: صحرائے سینا میں دسیوں دہشت گرد ہلاک
Aug ۲۰, ۲۰۱۵ ۱۱:۳۵ Asia/Tehran
صحرائے سینا میں مصری فوج کی بمباری میں دسیوں مسلح دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں-
اسنا کی جمعرات کی رپورٹ کے مطابق مصری فوج نے صحرائے سینا میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر زمینی اور ہوائی حملے کر کے دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا- رپورٹ کے مطابق مصری فوج نے صحرائے سینا کے الشیخ زوید، رفح اور جنوبی العریش علاقون میں زمینی اور ہوائی کارروائی کرکے انصار بیت المقدس گروہ کے کم سے کم اڑتیس دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا- مصری فوج کی کارروائی میں داعش گروہ کے تیرہ دہشت گرد گرفتار بھی کر لئے گئے- صحرائے سینا میں، جہاں منتخب صدر محمد مرسی کی برطرفی کے بعد سے پولیس اور فوج کے خلاف حملوں میں شدت پیدا ہوئی ہے، مسلح گروہوں کے خلاف مصری سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں بدستور جاری ہیں-