داعش نے زہریلی گیس استعمال کی، امریکہ کی تصدیق
https://urdu.sahartv.ir/news/امریکہ-i196434-داعش_نے_زہریلی_گیس_استعمال_کی_امریکہ_کی_تصدیق
امریکہ نے داعش کی جانب سے عراق کے شمال میں کرد پیش مرگہ فورس کے خلاف مسٹرڈ گیس کے استعمال کے بارے میں رپورٹوں کو قابل قبول قرار دیا ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۱۴, ۲۰۱۵ ۰۵:۵۸ Asia/Tehran
  • داعش نے زہریلی گیس استعمال کی، امریکہ کی تصدیق

امریکہ نے داعش کی جانب سے عراق کے شمال میں کرد پیش مرگہ فورس کے خلاف مسٹرڈ گیس کے استعمال کے بارے میں رپورٹوں کو قابل قبول قرار دیا ہے-

فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے ایک عہدیدار نے وال اسٹریٹ جرنل میں شائع ہونے والی ایک خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پاس جو اطلاعات ہیں ان کی بنیاد پر ہم دہشت گرد گروہ داعش کی جانب سے مسٹرڈ گیس کے استعمال کی خبر کو قابل قبول سمجھتے ہیں- امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کے ترجمان جیف ڈیوس نے بھی اس سلسلے میں کہا ہے کہ امریکی حکومت رواں ہفتے کے دوران داعش کی جانب سے مسٹرڈ گیس کے استعمال کے بارے میں مزید خبروں کا جائزہ لے گی- داعش کے خلاف لڑنے والے پیش مرگہ فورس کے بہت سے افراد نے کہا ہے کہ داعش نے منگل کے روز ان پر کیمیاوی ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے- اس خبر کی جرمن فوج نے بھی تصدیق کی ہے کہ جس کے کچھ فوجی عراقی کردستان کے علاقے میں کرد فورس کو ٹریننگ دینے کے لیے موجود ہیں-