ایران کو S-300 میزائلوں کی فروخت پابندیوں کی خلاف ورزی نہیں: امریکا
https://urdu.sahartv.ir/news/امریکہ-i196660-ایران_کو_s_300_میزائلوں_کی_فروخت_پابندیوں_کی_خلاف_ورزی_نہیں_امریکا
امریکی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کو ایس تھری ہنڈریڈ میزائلوں کی فروخت سلامتی کونسل کی پابندیوں کی خلاف ورزی نہیں ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۱۹, ۲۰۱۵ ۰۸:۳۲ Asia/Tehran
  • ایران کو S-300 میزائلوں کی فروخت پابندیوں کی خلاف ورزی نہیں: امریکا

امریکی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کو ایس تھری ہنڈریڈ میزائلوں کی فروخت سلامتی کونسل کی پابندیوں کی خلاف ورزی نہیں ہے-

ارنا کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان جان کربی نے منگل کے روز پریس کانفرنس میں کہا کہ روس کی طرف سے ایران کو ایس تھری ہنڈریڈ میزائل سسٹم کی فروخت تہران کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندیوں میں شامل نہیں ہے- امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ وزیر خارجہ جان کیری اس سے پہلے ایران کو دفاعی میزائل سسٹم کی فراہمی سے متعلق واشنگٹن کی تشویش کے بارے میں روس کے وزیر خارجہ کے ساتھ بات چیت کر چکے ہیں- انہوں نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہ ایران کے ساتھ ہونے والا ایٹمی معاہدہ صرف ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والا معاہدہ نہیں بلکہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والا معاہدہ ہے، اس معاہدہ میں روس کے تعمیری کردار کی تعریف کی-