امریکہ میں نو عام شہری گن کلچر کی نذر ہوگئے۔
https://urdu.sahartv.ir/news/امریکہ-i196881-امریکہ_میں_نو_عام_شہری_گن_کلچر_کی_نذر_ہوگئے_
امریکہ میں ایک بار پھر متعدد عام شہری گن کلچر کی نذر ہوگئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۴, ۲۰۱۵ ۱۱:۰۰ Asia/Tehran
  • امریکہ میں نو عام شہری گن کلچر کی نذر ہوگئے۔

امریکہ میں ایک بار پھر متعدد عام شہری گن کلچر کی نذر ہوگئے۔

ایک نامعلوم شخص نے ریاست کیلیفورنیا میں موسیقی کے ایک کنسرٹ میں جانے والے لوگوں کو اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں آٹھ عام شہری زخمی ہوگئے۔ بعدازاں ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاکر ہسپتال میں ہلاک ہوگیا۔ اس واقعے کا الزام ایک سیاہ فام امریکی باشندے پر عائد کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ریاست کیلیفورنیا کے شہر موڈیسٹو میں پہلے بھی اس قسم کے واقعات پیش آتے رہے ہیں۔گذشتہ جمعے کو اس شہر کے ایک رہائشی علاقے میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ ایک اور امریکی شہری زخمی ہوگیا تھا۔
AZ24082015