امریکہ کی ، یورپ میں لڑاکا طیارے بھیجنے کی تیاری
Aug ۲۵, ۲۰۱۵ ۰۷:۰۵ Asia/Tehran
امریکہ ، یورپ کے دفاع کے بہانے اس علاقے میں اپنے لڑاکا طیارے تعینات کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق امریکہ نے یورپ کے دفاع اور روس کے مقابلے میں نیٹو کے میزائل سسٹم کو مضبوط بنانے کے بہانے یورپ میں مزید لڑاکا طیارے تعینات کرنے کا ارادہ رکھتا ہے- امریکی وزارت دفاع نے پیر کو کہا ہے کہ یورپ کے دفاعی پروگرام کے تناظر میں ایف بائیس لڑاکا طیارے،یورپی ممالک کی فضاؤں میں پرواز کریں گے- امریکی اور برطانوی حکام نے لڑاکا انٹیلیجنس طیاروں کی تعیناتی کے وقت اور جگہ کے بارے میں نہیں بتایا ہے-az25082015