ایران اور وںزوئیلا کا باہمی تعاون
ونزوئیلا کی وزیر خارجہ ڈیلسی رودریگز نے اپنے دورہ تہران میں پیر کے روز ایران کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں مختلف مسائل کے بارے میں گفتگو کی۔
محمد جواد ظریف سے گفتگو کرتے ہوئے ونزوئیلا کی وزیر خارجہ نے ایران اور لاطینی امریکہ کے ملکوں منجملہ ونزوئیلا کے درمیان تعلقات کے زیادہ سے زیادہ فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔ انھوں نے ونزوئیلا میں ناوابستہ تحریک کے آئندہ سربراہی اجلاس کے بارے میں بھی گفتگو کی۔
اس ملاقات میں ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بھی لاطینی امریکہ کے مختلف ملکوں منجملہ ونزوئیلا کے اپنے آئندہ ہفتے انجام پانے والے دورے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، ونزوئیلا سمیت لاطینی امریکہ کے مختلف ملکوں کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات و تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے اور انھیں امید ہے کہ اعلی سطحی سیاسی و اقتصادی وفد کے ساتھ ان کے دورہ ونزوئیلا سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اور تعاون میں مزید اضافہ ہوگا۔ انھوں نے ناوابستہ تحریک کی صدارت، ونزوئیلا کو منتقل کئے جانے کے موضوع کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس تحریک کے چیئرمین اور اہم ترین رکن ملک کی حیثیت سے اسلامی جمہوریہ ایران، ونزوئیلا میں ناوابستہ تحریک کے سربراہی اجلاس کے بہتر انعقاد سے متعلق ہر طرح کی مدد کرنے کے لئے آمادہ ہے۔ونزوئیلا کی وزیر خارجہ نے دونوں ملکوں کے درمیان تمام میدانوں میں تعلقات میں فروغ لانے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور ونزوئیلا کے درمیان مختلف مسائل منجملہ
علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر صلاح و مشورے جاری رہنے چاہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور اسکے کردار کی اہمیت کے پیش نظر یہ صلاح و مشورے جاری رہنے چاہیں۔
ایران اور ونزوئیلا کے تعلقات حالیہ برسوں میں کافی مستحکم ہوئے ہیں اور ونزوئیلا لاطینی امریکہ میں ایرانی برآمدات کا ایک مقصد ہے۔ دونوں ممالک عالمی سطح پر امریکی امپریالیزم کے مخالف ہیں اور اس مشترکہ نظریے کے پیش نظر تہران اور کاراکاس نے دو اتحادیوں کی حیثیت سے مشترکہ منصوبوں کا آغاز کیا ہے۔ گذشتہ برس ایران کے غیر پٹرولیم مصنوعات کی برامدات کی مالیت بیالیس ارب ڈالر تھی اور اس ضمن میں ایران اور ونزوئیلا نے اچھا تعاون کیا ہے۔ پٹروکیمیل صنعت میں ایران کے اچھے تجربے اور تقریبا تیس ارب ڈالرمالیت کی پٹروکمیکل مصنوعات کی تیاری، اسٹیل انڈسٹری کی مصنوعات، کیماوی ، غذائی اور خانگی سازو سامان کی مصنوعات کی تیاری ایران کی توانائیوں کا ایک چھوٹا سانمونہ ہیں اور ان پر ونزوئیلا کے ساتھ دو طرفہ معاملات پر توجہ دی جاسکتی ہے۔
معدنیات، ادویہ، دواسازی کی مصنوعات، اور بنیادی مصنوعات جیسے ایلومینیم اور اسلامی انقلاب کے بعد زرعی شعبے میں حاصل ہونے والی خود کفالت کی بنا پر نیز ٹکسٹائیل انڈسٹری ، اور آٹو موبائیل انڈسٹری میں ایران ونزوئیلا کے ساتھ تعاون کرسکتا ہے۔ ایران اور ونزوئیلا کے حکام چاہتے ہیں کہ اقتصادی سرگرمیوں کا بڑا حصہ نجی سیکٹر کے سپرد کردیں اور اس سلسلے میں کام ہورہا ہے ۔ مجموعی طور سے ایران اور ونزوئیلا کے درمیاں وسیع پیمانے پر تعاون ممکن ہے اور دوطرفہ تعاون کی کمیٹیاں بنا کر نیز ایک دوسرے کے ملکوں کادورہ کرکے نیز نمائشیں لگا کر اس ھدف کو حاصل کیا جاسکتا ہے۔