Nov ۱۴, ۲۰۱۹ ۲۰:۰۶ Asia/Tehran
  • ایرانی کمپنی کے لیے ASPA کا ایکسلینٹ ایوارڈ

ایران کی آریا نینوسیز کمپنی نے ایشیا سائنس پارکس ایسوسی ایشن کی سالانہ نمائش میں ایکسلینٹ ایوارڈ حاصل کیا ہے۔

مذکورہ ایرانی کمپنی کو یہ ایوارڈ تائیوان میں ہونے والی اے ایس پی اے کی سالانہ نمائش کے موقع پر دیا گیا۔ یہ ایوارڈ ہر سال سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں جدت طرازی کا مظاہرہ کرنے والے چار کمپنیوں کو دیا جاتا ہے۔ 
 ایرانی کمپنی آریا نینوسیز ایران کے صوبہ فارس میں قائم سائنس ٹیکنالوجی پارک میں نینو بائیو ٹیکنالوجی کے شعبے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتی رہی ہے۔
ایشیا سائنس و ٹیکنالوجی پارکس ایسوسی ایشن کی سالانہ نمائش گیارہ نومبر کو تائیوان میں شروع ہوئی تھی اور تیرہ نومبر کو تقسیم انعامات کے ساتھ ختم ہوگئی۔