عالمی کراش چیمپئن شپ میں ایران کو 13 تمغے  
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i458734-عالمی_کراش_چیمپئن_شپ_میں_ایران_کو_13_تمغے
قزاقستان کے شہر آستانہ میں منعقدہ 15ویں عالمی کراش (Kurash) چیمپئن شپ میں ایران نے سونے، چاندی اور کانسی کے 13 تمغے حاصل کیے ہیں۔
(last modified 2026-11-09T13:55:39+00:00 )
Nov ۰۹, ۲۰۲۶ ۱۷:۲۵ Asia/Tehran
  • عالمی کراش چیمپئن شپ میں ایران کو 13 تمغے  

قزاقستان کے شہر آستانہ میں منعقدہ 15ویں عالمی کراش (Kurash) چیمپئن شپ میں ایران نے سونے، چاندی اور کانسی کے 13 تمغے حاصل کیے ہیں۔

سحرنیو/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق 15ویں عالمی کراش چیمپئن شپ میں 72 ممالک کے 250 سے زائد ایتھلیٹس نے حصہ لیا۔ ایرانی ٹیم نے اس باوقار مقابلے کا اختتام مجموعی طور پر 13 تمغوں کے ساتھ کیا۔

اس رپورٹ کے مطابق ایران کی ٹیم نے سونے کا 1، چاندی کے 3 اور کانسی کے 9 تمغے حاصل کیے۔

ایران نے اس ایونٹ میں 16 ایتھلیٹس پر مشتمل دستے کے ساتھ شرکت کی، جس میں مردوں اور خواتین دونوں کے زمروں کے مقابلے شامل تھے۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel