ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہڑتال اور مظاہرے تیسرے دن بھی جاری
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i221203-ہندوستان_کے_زیر_انتظام_کشمیر_میں_ہڑتال_اور_مظاہرے_تیسرے_دن_بھی_جاری
ہندوستان کے زیرانتظام ریاست جموں کشمیرکےہندواڑہ قصبےمیں سیکورٹی اہلکاروں کی مبینہ فائرنگ میں چار افراد کی ہلاکت کےخلاف وادی میں ہڑتال اورمظاہرے جمعرات کو تیسرے دن بھی جاری رہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۱۴, ۲۰۱۶ ۱۵:۱۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہڑتال اور مظاہرے تیسرے دن بھی جاری

ہندوستان کے زیرانتظام ریاست جموں کشمیرکےہندواڑہ قصبےمیں سیکورٹی اہلکاروں کی مبینہ فائرنگ میں چار افراد کی ہلاکت کےخلاف وادی میں ہڑتال اورمظاہرے جمعرات کو تیسرے دن بھی جاری رہے-

سری نگر سے موصولہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ ہڑتال اورمظاہروں کی وجہ سے وادی کے مختلف اضلاع میں معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں - اس درمیان انتظامیہ نے ہندواڑہ ،کپواڑہ اور سری نگر کے مختلف علاقوں میں کرفیو اوردفعہ ایک سوچوالیس نافذکردیاہے - کرفیو کے باوجود لوگوں نے سری نگر اور دیگر شہروں میں سڑکوں پر نکل کر مظاہرے کئے-

اطلاعات ہیں کہ مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی جس میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں -انتظامیہ نے انٹرنیٹ سروس بندکردی ہے - اس درمیان وادی میں جاری کشیدہ صورتحال کے پیش نظر ریاست کی وزیراعلی محبوبہ مفتی نے جمعرات کو بی جے پی کے صدر امیت شاہ سے ملاقات کی - ہندوستانی میڈیاکے مطابق دونوں لیڈروں نے وادی کشمیرکی تازہ ترین صورتحال پر بات چیت کی -