ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں سے ملک میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔
ہندوستان کی ریاست راجستھان میں گیس ٹینکر میں آگ لگنے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 14 ہوگئی ہے۔
آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی دو ہزار پچیس کے سلسلے میں طویل عرصے سے جاری تعطل کا آخرکار ایک حل نکال لیا ہے۔
ممبئی کے گیٹ وے آف انڈیا سے ایلیفنٹا جانے والی نیلکمل فیری تیز رفتار کشتی سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں 13 افراد ڈوب گئے۔ اس حادثے میں عارف محمد نے اپنی کشتی سے 35 لوگوں کی جان بچائی۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں سکیورٹی فورسز نے فائرنگ کے تبادلے میں پانچ مشتبہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے جبکہ دو فوجی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
ہندوستان میں بھیم راؤ امبیڈکر معاملے پر پارلیمنٹ کے اندر اور باہر زبردست ہنگامہ ہوا ہے۔
پنجاب کے کسانوں کی پوری ریاست میں ریل روکو تحریک شروع ہو گئی ہے۔ کسانوں نے پہلے ہی اعلان کر دیا تھا کہ وہ دوپہر بارہ بجے سے تین بجے تک ریاست میں ریل پٹریوں پر احتجاج کریں گے۔
انڈیا گروپ کے لیڈروں نے بدھ کو وزیر داخلہ امت شاہ کے خلاف پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں احتجاج کیا۔
ہندوستان کی حکومت نے ون نیشن ون الیکشن بل آج لوک سبھا میں پیش کر دیا جسے اپوزیشن نے وفاقی ڈھانچے کے خلاف کہتے ہوئے اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے وقف ترمیمی بل کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مسلمانوں کے مذہبی معاملات میں مداخلت کرنے والا بل ہے، جسے کسی بھی قیمت پر قبول نہیں کیا جا سکتا۔