جے کے ایل ایف کے بانی امان اللہ خان کا انتقال ہو گیا
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i223282-جے_کے_ایل_ایف_کے_بانی_امان_اللہ_خان_کا_انتقال_ہو_گیا
جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے بانی امان اللہ خان انتقال کر گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۲۶, ۲۰۱۶ ۱۵:۵۰ Asia/Tehran
  • جے کے ایل ایف کے بانی امان اللہ خان کا انتقال ہو گیا

جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے بانی امان اللہ خان انتقال کر گئے۔

میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے بانی امان اللہ خان کا پاکستان کے شہر راولپنڈی میں بیاسی سال کی عمر میں انتقال ہو گیا- وہ گذشتہ ایک سال سے علیل تھے- جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ یا جے کے ایل ایف کے بانی امان اللہ خان چوبیس اگست انیس سو چونتیس میں گلگت میں پیدا ہوئے تھے اور انیس سو ستتر میں انھوں نے جے کے ایل ایف کی بنیاد ڈالی تھی- ان کے پسماندگان میں ان کی ایک بیٹی موجود ہیں-