ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں کشیدگی
May ۰۷, ۲۰۱۶ ۰۸:۰۳ Asia/Tehran
ہندوستانی حکام کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر کے ایک علاقے میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں تین مسلح افراد ہلاک ہو گئے۔
ہندوستانی حکام کے حوالے سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں مسلح افراد اور ہندوستان کی سیکورٹی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں جن کے دوران تین مسلح افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ جھڑپیں پلواما کے علاقے میں ہوئیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے مسلح افراد کے ٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ اس رپورٹ کے مطابق جھڑپوں کے بعد پلواما کے علاقے سے مسلح افراد کا صفایا کرنے کے لئے سکیورٹی فورسز نے کارروائی شروع کر دی۔
ٹیگس