ہندوستان: جموں و کشمیر میں پولیس اہلکاروں کا اغوا
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i225160-ہندوستان_جموں_و_کشمیر_میں_پولیس_اہلکاروں_کا_اغوا
ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں مسلح افراد نے ایک پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کر کے متعدد پولیس اہلکاروں کو اغوا کر لیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۰۸, ۲۰۱۶ ۰۸:۳۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان: جموں و کشمیر میں پولیس اہلکاروں کا اغوا

ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں مسلح افراد نے ایک پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کر کے متعدد پولیس اہلکاروں کو اغوا کر لیا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی پولیس نے اتوار کو اعلان کیا ہے کہ ہفتے کی رات کچھ مسلح افراد نے ایک پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کر کے کلگام جانے والے چار پولیس اہلکاروں کو اغوا کر لیا۔

ہندوستان کی پولیس کے حوالے سے موصولہ رپوٹ کے مطابق اغواکاروں نے ان پولیس اہلکاروں کو کچھ گھنٹوں کے بعد کوئی نقصان پہنچائے بغیر رہا کر دیا۔

کلگام کا علاقہ ہندوستان کے زیرانتظام جموں و کشمیر کے دارالحکومت سری نگر سے اسّی کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ ابھی تک کسی بھی گروہ نے اغوا کے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔