کشمیر میں ہندوستانی فوجیوں پر حملہ
Jun ۰۳, ۲۰۱۶ ۱۶:۲۸ Asia/Tehran
ہندوستان کے زیرانتظام ریاست جموں کشمیر میں بارڈرسیکورٹی فورس کے قافلے پر عسکریت پسندوں کے حملے میں تین ہندوستانی فوجی ہلاک ہو گئے۔
سری نگر سے موصولہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کو عسکریت پسندوں نے بیج بیہاڑا کے علاقے میں فوج کے ایک قافلے پر فائرنگ کر دی جس میں تین ہندوستانی فوجی ہلاک ہو گئے- اس حملے میں چھے افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں بی ایس ایف کا ایک اہلکار بھی شامل ہے
بتایا جاتاہے کہ عسکریت پسند ضلع اننت ناگ کے بیج بیہاڑا قصبے کے ایک اسپتال میں روپوش تھے- عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بیج بیہاڑا میں عسکریت پسندوں نے فوجیوں پر دو طرف سےحملہ کیا- اس حملے کی ذمہ داری عسکریت پسند تنظیم حزب المجاہدین نے قبول کی ہے- واقعہ کے بعد فوج اورسیکورٹی فورس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
ٹیگس