داعش کی ہندوستان میں اثر و رسوخ کی کوشش
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i230974-داعش_کی_ہندوستان_میں_اثر_و_رسوخ_کی_کوشش
ہندوستان کے سیکورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ داعش پورے ہندوستان اور خاص کر ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۱۱, ۲۰۱۶ ۱۵:۵۷ Asia/Tehran
  • داعش کی ہندوستان میں اثر و رسوخ کی کوشش

ہندوستان کے سیکورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ داعش پورے ہندوستان اور خاص کر ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔

ارنا کے مطابق ہندوستان کے سیکورٹی اداروں نے کہا ہے کہ داعش، لشکر طیبہ اور جیش محمد جیسے گروہوں کو ہندوستان کے زیراتنظام کشمیر میں اپنے اثر و رسوخ کے راستے میں رکاوٹ سمجھتا ہے۔

داعش کے ساتھ تعلق کے الزام میں گرفتار ہونے والے انڈین پیٹرولیم کے اعلی عہدیدار محمد سراج الدین نے تفتیشں کے دوران کہا تھا کہ ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کا علاقہ داعش کی ملکیت ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ سراج الدین کا داعش کے علاوہ القاعدہ سے بھی رابطہ رہا ہے۔ ہندوستان کے انٹیلی جینس اداروں نے اب تک داعش میں لوگوں کو بھرتی کرنے کے الزام میں بارہ افراد کو گرفتار بھی کیا ہے۔

حکومت ہندوستان کا کہنا ہے کہ پچھلے ایک برس کے دوران داعش کے تین نیٹ ورک تباہ کیے جا چکے ہیں۔