صیہونی حکومت کی جانب سے ہندوستان کی خفیہ مدد
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i235099-صیہونی_حکومت_کی_جانب_سے_ہندوستان_کی_خفیہ_مدد
صیہونی حکومت مسلمان ملک پاکستان کے مقابلے میں ہندوستان کی ایٹمی اور میزائلی صلاحیت کو بڑھانے اور ایٹمی پروگرام کے میدان میں اس کی مدد کر رہی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۰۵, ۲۰۱۶ ۰۷:۰۴ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت کی جانب سے ہندوستان کی خفیہ مدد

صیہونی حکومت مسلمان ملک پاکستان کے مقابلے میں ہندوستان کی ایٹمی اور میزائلی صلاحیت کو بڑھانے اور ایٹمی پروگرام کے میدان میں اس کی مدد کر رہی ہے۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے میگزین اسرائیل ڈیفنس نے اس بات کا انکشاف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہندوستان کی وزارت دفاع کے ایک سابق عہدیدار وکرم سنجیت نے کہا ہے کہ اسرائیل اور ہندوستان کے درمیان خفیہ تعاون اس کی ایٹمی صلاحیت اور توانائی کو بڑھانے کے لیے ہے۔ انھوں نے کہا کہ نئی دہلی اور تل ابیب اپنے ایٹمی تعاون کو خفیہ رکھنے کی بہت زیادہ کوشش کر رہے ہیں اس لیے دونوں ملکوں کے درمیان خفیہ تعاون کے تناظر میں اسرائیل کے کئی ایٹمی سائنس دانوں نے ہندوستان کی ایٹمی تنصیبات کا معائنہ کیا اور ان کی ترقی اور حفاظتی انتظامات کے بارے میں مشورے دیے۔

انھوں نے مزید کہا کہ چین اور پاکستان ہندوستان کی ایٹمی ترقی کو اپنے لیے خطرہ سمجھتے ہیں اور اسرائیل اور ہندوستان کے درمیان خفیہ تعاون کا انکشاف ہونے کے بعد ممکن ہے چین اور اسرائیل کے تعلقات میں کشیدگی آ جائے۔

صیہونی حکومت نے بھی حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ اس نے باراک 8 میزائل سسٹم کو اپ گریڈ کرنے میں ہندوستان کے ساتھ تعاون کیا ہے اور اس کا تجربہ بھی کیا گیا ہے۔