ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کی صورتحال پر بان کی مون کا اظہار تشویش
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے ہندوستان کے زیرانتظام ریاست جموں کشمیر میں پچھلے کئی روز سے جاری پرتشدد مظاہروں اور جھڑپوں میں انسانی جانوں کے ضائع ہونے پر تشویش ظاہر کی ہے
اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجاریک نے کہا ہے کہ سکریٹری جنرل بان کی مون ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کی موجودہ صورتحال پر فکرمند ہیں - دوسری جانب حریت کانفرنس کے اعتدال پسند دھڑے کے سربراہ میر واعظ عمرفاروق نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون ، او آئی سی کے سکریٹری جنرل ایاد مدنی اور سلامتی کونسل کے چیئرمین کے نام اپنے مراسلوں میں ان اداروں سے اپنی توجہ مسئلہ کشمیر پر مبذول کرنے کی اپیل کی ہے - انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت ہندوستان اور ریاستی حکومت نے کشمیریوں کے خلاف اعلان جنگ کر رکھا ہے اور صرف پچھلے چند روز میں تیس سے زائد عام شہری جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ پند رہ سو سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں -